Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar

بہنوں کی مدد و خیر خواہی کریں،ان کے کام آئیں اور ان کی ضرورتوں کو حتّی الامکان پورا کرنے کی بھرپور کوشش کیا کریں۔مخلوقِ خدا کی خیر خواہی اور ہمدردی کا جذبہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ فیضانِ اعلیٰ حضرت سے مالا مال عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ  اسلامی کے مَدَنی ماحول میں گھول گھول کر پلاتی ہے،لہٰذا آپ بھی اس مَدَنی ماحول سے مضبوطی کے ساتھ وابستہ رہئے اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ خدمتِ دین کے کاموں میں مشغول ہوکر اپنی قبر و آخرت سنوارئیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پىاری پىاری اسلامى بہنو !اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی سیرت کا ایک روشن باب یہ بھی ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کثیر مصروفیات کے باوجود جماعت سے نماز پڑھا کرتے تھے،حتّٰی کہ بیماری کی حالت میں بھی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نماز کی جماعت تک بھی نہیں چھوڑتے تھے۔ہمیں چونکہ جماعت سے نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے تو ہمیں اپنے گھر میں نماز کا کی پابندی کرنی چاہیئے اور اپنے محارم کو جماعت سے نماز پڑھنے کی ترغیب دلائیں۔آئیے!اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی جماعت کی پابندی کے حوالے سے ایمان افروز واقعہ سنئے اور اور اپنے محارم کو جماعت سے نماز پڑھنے کی ترغیب دلانے کی نیت کیجئے ،چنانچہ

اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہاور نمازِ باجماعت کی پابندی

اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےپاؤں کاانگوٹھا پک گیا تھا، اُن کے خاص جرّاح(Surgeon)(یعنی زخموں اور پھوڑے پُھنسیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر)نے اِس انگوٹھےکاآپریشن کیا،پٹی(Bandage)باندھنے کے بعد انہوں نےعرض کی:حضور!اگر حَرَکَت نہ کریں گے تو یہ زخم دس(10)بارہ(12)روز میں ٹھیک ہوجائےگا ورنہ زیادہ وَقْتلگے گا،وہ یہ کہہ کر چلے گئے ،یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ مسجد کی حاضری اورجماعت کی