Book Name:Aala Hazrat Ka Ilm-o-Amal

رضویہ و کنْزُالایمان کا مختصر تعارف اور آپ کی عملی زندگی کے چندپہلوؤں سے ہم بھی برکتیں لینے کی سعادت حاصل کریں گے، آئیے! پہلےآپ کی علمی صلاحیت کا  ایک خوبصورت واقعہ سنتے ہیں ،چنانچہ

بارگاہِ رسول کا عطیہ

ایک دفعہ خلیفۂ اعلیٰ حضرت،حضرت علامہ مولانا الحاج شاہ محمد ہدایت رسول رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اور دیگر علمائے کرام اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی بارگاہ میں حاضرتھے،دنیا کی مشینریوں کی ایجاد کا تذکرہ ہو رہا تھا،اُس پر اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہنے ارشاد فرمایا :اللہ(پاک) کے فضل سے بارگاہ ِ مُصْطَفٰے سے مجھے ایسی مشین عطا ہوئی ہے ، جس میں کسی بھی عِلْم کاسُوال  کسی بھی زبان میں ڈال دیجئے ،چند منٹ کے بعد اس کا صحیح جواب حاصل کر لیجئے ۔مولانا ہدایت رسول صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے عرض کی:حضور وہ مشین(Machine)  مجھے بھی دکھا دیجئے۔تو امام اہلسنّت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا:پھر کسی موقع پر دیکھ لیجئے گا لیکن انہوں نے قدموں کو پکڑ لیا اور مچل گئے کہ حضور!ہم تو اس مشین کو ابھی دیکھیں گے۔تو آپ نے اپنے سامنے کے بٹن کھول دئیے اور اپنے سینۂ انور کی زیارت کروائی  پھر فرمایا:یہ وہ مشین ہے،  جس کے بارے میں،میں نے کہا تھا،شاہ ہدایت رسول صاحب  اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہکےسینۂ انور کو چُومتے تھے اور فرماتے تھے:صَدَقْتَ یَا وَارِثَ عُلُوْمِ رَسُوْلِ اللہِ وَ یَا نَائِبَ رَسُوْلِ اللہِیعنی اے رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے علوم کے وارث اور اُن کے نائب ! آپ نے سچ کہا۔(تجلیاتِ امام احمد رضا،ص۷۸ ملخصاً)

       یاد رہے کہ بزرگانِ دین ربِّ کریم کی طرف سے ملنے والی عطاؤں کا تحدیثِ نعمت (نعمت کا چرچا کرنے ) کے لیے ذکر فرماتے ہیں اور یہ انہیں ہی زیب دیتا ہے، ہر ایک کے لیے ایسا کرنامناسب نہیں