Book Name:Aala Hazrat Ka Ilm-o-Amal

روزانہ تلاوتِ قرآن کرنے کے لئے اسلامی بھائیوں کےمدنی انعام نمبر 21 میں فرماتے ہیں:’’کیا آج آپ نے کنزُالایمان سے کم اَزْکم تین آیات (مع ترجمہ وتفسیر)تلاوت کرنے یا سُننے کی سعادت حاصل کی ؟‘‘

اگرہم اس مدنی انعام پر روزانہ عمل کریں توقرآنِ کریم کی تلاوت کی برکت سے ہمارے گھروں میں خیروبرکت کا نُزول ہوتارہے گا،ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھنے کی برکت سے علمِ دین میں اِضافہ ہوگا،قرآنِ کریم کو سمجھنے میں آسانی ہوگی،معلومات کا خزانہ حاصل ہو گا۔مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والی10جلدوں پر مُشْتَمِل عظیم الشّان تفسیر بنام”صِراطُ الجنان“کابھی مطالعہ کیجئے،اس تفسیر میں بھی بہت اچھے اندازسےمعلومات کا خزانہ اُمّتِ مُسلمہ تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی دِینی خدمات اس قدر قابل ِ رشک ہیں کہ جس پر عوام تو  عوام  عُلَما کی عقلیں بھی حیران ہیں۔ آئیے!اعلیٰ حضرت کی  علمی و عملی زندگی کا مختصر خاکہ ملاحظہ کیجئے،چنانچہ

اعلیٰ حضرت کی علمی و عملی  زندگی کی چند جھلکیاں

٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی ولادتِ باسعادت 10شوَّالُ الْمُکَرَّم ہفتے کے دن ہوئی ۔٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے تقریباً 4 سال کی عمر  میں ناظرہ قرآنِ پاک ختم کرلیا اور اسی عمر میں فصیح (یعنی خالص) عربی زبان میں گفتگو فرمائی ۔٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے تقریباً 6 سال کی عمر میں پہلا بیان فرمایا۔٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے تقریبا ً 7 سال کی عمر میں رمضان المبارک  کے روزے رکھنا