Book Name:Aala Hazrat Ka Ilm-o-Amal

۲/ ۴۵۱)٭پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان ہے:جب تک تمہیں یقینی عِلْم نہ ہو میری طرف سے حدیث بیان کرنے سے بچو، جس نے جان بوجھ کر میری طرف جھوٹ منسوب کیا اُسے چاہئے کہ وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالے ۔(ترمذی، کتاب تفسیر القرآن عن رسول اللہ،باب ماجاء فی الذی۔۔۔الخ،۴ /۴۳۹، حدیث:۲۹۶۰)٭ایس ایم ایس(SMS) کے ذریعے بغیر حوالے کے کوئی بھی حدیث آگے نہ بھیجیں جب تک کسی عاشقِ رسول صحیحُ العقیدہ مُفْتی صاحب یا کسی عالِمِ دین سے تصدیق نہ کروالیں۔(فیضان ِفاروق اعظم،۲/۴۴۰)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃ المدینہ کی دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ16 (312صفحات)نیز120صفحات پر مُشْتَمِل کتاب”سُنّتیں اور آدابھدِيَّةً طَلَب کیجئےاوراس کامطالَعَہ فرمائیے۔سُنّتوں کی تربِیَت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

آئندہ ہفتہ وار اجتماع کی جھلکیاں

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اِنْ شَآءَاللہآئندہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں  ہم جس موضوع پر بیان سننے کی سعادت حاصل کریں گے ،وہ  ہے ”مکہ اور حج کے فضائلاِنْ شَآءَاللہ اس بیان میں مکہ مکرمہ کی خصوصیات بیان کی جائیں گی، بیت اللہ شریف کی شان وعظمت سے متعلق ایمان افروز واقعہ بیان کیا جائے گا،کعبہ شریف قبلہ کیسے بنا ؟ اور قبلے کی تبدیلی کی حکمتیں بھی بیان کی جائیں گی،حج کے فضائل ،طواف کے فضائل اور مقبول حج کی نشانیاں بھی بیان کی جائیں گی۔لہذا آئندہ جمعرات سُنّتوں بھرے اجتماع میں خودبھی آنے اور دوسرے