Book Name:Aala Hazrat Ka Ilm-o-Amal

نادرونایاب حوالوں کابھی جگہ بہ جگہ ذِکرکیا گیاہے۔٭ فتاویٰ رضویہ میں قرآن وحدیث کی روشنی میں سینکڑوں موضوعات پرہزاروں مسائل کاحل عطافرمایا گیاہے ٭فتاویٰ رضویہ میںفنِّ رِیاضی اورعلمِ تَوقِیْت کے ساتھ ساتھ علمِ میراث کے متعلق بھی نادِرو نایاب تحقیق موجودہے۔٭فتاویٰ رضویہ میں دِیگر مذاہبِ (فِقْہِیَہ)کے قوانین اورجُزئیات کاعلم بھی شامل ہے۔٭فتاویٰ رضویہ میںہر مسئلے میں قرآن وسُنَّت کی پیروی کا اِہتمام کیا گیاہے۔٭فتاویٰ رضویہ میںبِدْعات کا ایمان افروز رَدّکیاگیاہے۔٭فتاویٰ رضویہ کی  سب سے بڑی خُصُوصیت یہ  ہے کہ بڑے بڑے مُفتیانِ کرام کو فقہی مسائل کے مُعاملے میں وقتاًفوقتاًاس کی ضرورت پڑتی رہتی ہے،بہت سے مفتیانِ کرام فتویٰ دینے کے معاملے میں خاص طور پر فتاویٰ رَضویہ سے مدد(Help) لیتے ہیں اور اِنْ شَآءَ اللہ آئندہ بھی لیتےرہیں گے۔(آئینۂ رضویات،حصہ۲، ص۲۲۸)

حشر تک جاری رہے گا فیض مُرشِد آپ کا                    فیض کا دریا بہایا اے امام احمد رضا

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۵۲۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دِین کی خِدمَت کا انوکھا جَذبَہ

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو!صدرُالشّریعہ مولانا محمدامجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے قرآنِ کریم کےصحیح اورآسان ترجمے کی ضرورت پیش کرتےہوئے اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمدرضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہسے ترجمہ(Translation) کرنےکی گُزارش کی اورآپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہنے وعدہ بھی فرمالیا تھا، لیکن دِینی مَسائل میں بہت زیادہ مشغول ہونے کی وجہ سے ترجمہ