Book Name:Wuzu Kay Tibbi Fawaid
اورحرام مَغْز کی خرابی سےپیدا ہونےوالےاَمراض سے حفاظت حاصِل ہوتی ہے، اِسی طرح انسانی جسم میں سب سےزیادہ دھول مٹی سے آلودہ ہونے والی چیز پاؤں ہیں۔انفیکشن سب سے پہلے پاؤں کی اُنگلیوں کےدرمیانےحِصّےمیں شروع ہوتا ہےاورشوگرکے مریضوں کو پاؤں کا اِنفیکشن زیادہ ہوتا ہے،پیر کےتلوؤں کا ہتھیلیوں کی طرح تمام اَعصاب خاص طورپرتمام غُدود سے تَعَلُّق رہتا ہے،لہٰذا پاؤں دھونے کی بَرَکت سے بُھوک کی کمی،تیز بخار، لنگڑی کا درد جو کہ چَڈے سے لے کر پاؤں کے ٹخنے تک پہنچتا ہے،نَکسیر،یَرقان،جوڑوں کے درد،بَواسیر،چکّر ،قَبْض، سانس پُھولنے وغیرہ سے آرام رہتا ہے۔(مختلف ویب سائٹس سے ماخوذ)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىاری پىاری اسلامى بہنو! وُضُو کے طِبّی فوائد سُن کر اُمّید ہے کہ ہمارا باوُضو رہنے کا ذِہْن بنا ہوگا مگر یاد رکھئے!فَنِّ طِبّ یقینی نہیں۔سائنسی تحقیقات بھی فائنل نہیں ہوتیں،بدلتی رَہتی ہیں۔ہاں! اللہ پاک اور رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اَحکامات اَٹل ہیں وہ نہیں بدلیں گے۔ ہمیں سُنّتوں پر عمل طِبِّی فوائدپانے کے لئے نہیں صِرْف و صِرْف رِضائے اِلٰہی کی خاطر کرنا چاہئے، لہٰذا اِس لئے وُضُو کرنا کہ میرا بلڈپریشر نارمَل ہوجائے یا میں تازہ دم ہوجاؤں یا ڈائٹنگ کے لئے روزہ رکھنا تاکہ بھوک کے فوائِد حاصل ہوں۔سَفَرِ مدینہ اِس لئے کرنا کہ آب و ہوا بھی تبدیل ہوجائے گی،گھر کے کام کاج سے بھی کچھ دن سُکون ملے گا یا دینی مُطالعہ(Study)اِس لئے کرنا کہ میرا ٹائم پاس ہوجائے گا۔تواِس طرح کی نِیّتوں سے اَعمال کرنے والیوں کو ثواب نہیں ملے گا۔ اگر ہم عملاللہ پاک کو خوش کرنے کیلئے کریں گی تو ثواب بھی