Book Name:Wuzu Kay Tibbi Fawaid

پىاری پىاری اسلامى بہنو!مسواک بھی وُضو کی ایک ایسی بہترین سُنّت ہے جوکئی حکمتوں سے بھرپور ہے اور اِس میں دنیا اور آخرت کے بہت سے فائدے  چُھپےہیں۔اَہلِ عِلْم حضرات نے تو اِس کے کئی فضائل و فوائد کُتُب میں بَیان  فرمائے ہی ہیں مگرجدید سائنس نے مسواک پر تحقیق کرکے اِس کے بارے میں ایسے ایسے انکشافات کئے ہیں کہ سُن کرعقلیں حیران رہ جائیں۔آئیے!ہم بھی مسواک کےدنیاوی اور آخروی چند فائدے(Benefits) سُنتی  ہیں،چنانچہ

مِسواک کی25 بَرَکتیں

حضرت علَّامہ سیِّد اَحمد طَحْطاوِی حَنَفِی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نَقْل فرماتے ہیں:٭مِسواک شریف کو لازِم کرلو، اِس سے غفلت نہ کرو۔اِسے ہمیشہ کرتے رہو کیونکہ اِس میں اللہ کریم کی رضا ہے،٭ہمیشہ مِسواک کرتے رہنے سے روزی میں آسانی اور بَرَکت رہتی ہے،٭دَردِ سر دُور ہوتا ہے،٭بلغم کو دُور کرتی ہے، ٭نظر کو تیز کرتی ہے،٭مِعدے کو دُرست رکھتی ہے،٭جسم کو توانائی بخشتی ہے،٭یاد رکھنے کی قُوَّت کو تیز کرتی اور عَقْل کو بڑھاتی ہے،٭دل کو پاک کرتی ہے،٭ نیکیوں میں اِضافہ ہوجاتا ہے، ٭فرشتے خوش ہوتے ہیں،٭مِسواک شیطان کو ناراض کردیتی ہے،٭کھانا ہضم کرتی ہے،٭بڑھاپا دیر میں آتا ہے،٭پیٹھ کو مضبوط کرتی ہے،٭بدن کو اللہ پاک کی اِطاعت کے لیے  قُوَّت دیتی ہے،٭موت کے وَقْت آسانی اور کَلِمۂ شہادَت یاد دلاتی ہے،٭ قِیامت میں نامَۂ اعمال سِیدھے ہاتھ میں دِلاتی ہے،٭ پُل صراط سے بجلی(Light)کی طرح تیزی سے گزار دے گی،٭مسواک کرنے والے کی اِمداد کی جاتی ہے،٭قبر میں آرام وسُکون پاتا ہے،٭اس کے لیے جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں،٭دنیا سے پاک صاف ہوکررُخصت ہوتا ہے،٭ سب سے بڑھ کر فائدہ یہ ہے کہ اِس میں اللہ پاک کی رِضا