Book Name:Wuzu Kay Tibbi Fawaid

ہے۔(حاشیۃطحطاوی، کتاب الطہارۃ، ص۶۹ ملخصاً )(مسواک شریف کے فضائل، ص۱۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سائنسی اِعتبار سےمِسواک کے طِبّی فائدے

اَمریکا کی ایک مشہورکمپنی کی تحقیقات کے مطابقمِسواک میں نقصان دینے والے بیکٹیریا کو ختم کرنے کی صلاحیَّت کسی بھی دوسرے طریقے کی نسبت20فیصد زیادہ ہے،٭سویڈن کے سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے مطابق مِسواک کے ریشے بیکٹیریا کو چُھوئے بغیربراہِ راست ختم کردیتے ہیں اور دانتوں کوکئی بیماریوں سے بچاتے ہیں،٭یو۔ ایس۔ نیشنل لائبریری آف میڈیسن کی شائع شدہ تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ اگرمِسواک کو صحیح طور پر استعمال کیا جائے تو یہ دانتوں،منہ کی صفائی اور مَسُوڑھوں کی صحّت کا بہترین ذَرِیعہ ہے،٭ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ مِسواک کے عادی ہیں،اُن کے مَسُوڑھوں سے خون(Blood) آنے کی شکایات بہت کم ہوتی ہیں،٭امریکا میں دانتوں کے بارے میں ہونے والی ایک نِشَسْت میں بتایا گیا ہے کہ مِسواک میں ایسے مادَّے ہوتے ہیں جو دانتوں کو کمزوری سے بچاتے ہیں،وہ تمام دوائیں جو دانتوں کی صفائی میں استعمال ہوتی ہیں،اُن میں سب سے زیادہ فائدہ دینے والیمِسواک ہے،٭مِسواکدانتوں پر جمی ہوئی میل کی تِہ کو ختم کرتی ہے،٭مِسواکدانتوں کو ٹُوٹ پُھوٹ سے بچاتی ہے،٭دائمی نزلہ و زُکام کے ایسے مریض جن کا بَلْغم نہ نکلتا ہو،جب وہ مِسواک کرتے ہیں تو بلغم نکلنے لگتا ہےاور یوں مریض کا دِماغ ہلکا ہونا شروع ہوجاتا ہے،٭ تجربے اور تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دائمی نزلے کے لیے مِسواک بہترین علاج ہے۔(مسواک شریف کے فضائل، ص۷-۸)

مِسواک سے مِعْدِے کی تیزابیت اور مُنہ کے چھالوں کا علاج