Book Name:Wuzu Kay Tibbi Fawaid

منہ کے بعض قسم کے چھالے معدے کی گرمی اور تیزابیت کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ اِن میں ایک قسم ایسی بھی ہے جس کے جراثیم پھیلتے ہیں،اِس کے لیے تازہ مسواک منہ میں ملیں اور اُس کا بننے والا تُھوک بھی خُوب ملیں۔اِنْ شَآءَ اللہ مَرض دور ہوجائے گا۔بعض لوگ شکایت کرتے ہیں کہ دانت پیلے پڑ گئے ہیں یا دانتوں سے سفیدی کا اَستر(Enamel)اُتر گیا ہے۔ایسے لوگوں کے لیے مسواک کے نئے ریشے مفید ہیں،دانتوں کا پیلاپن ختم کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔مسواک منہ کی بدبوکو دُور اور منہ کے جراثیم کاخاتِمہ کرتی ہے،جس سے انسان بے شمار اَمراض سے بچ سکتاہے۔

(مسواک شریف کے فضائل،ص۸-۹)

کینسرسے  حفاظت

ایک سَروے کےمطابِق اگردنیا میں100مریض کینسرکے ہوں تو  اُن میں5فیصد مسلمان ہوں گے یعنی  مسلمانوں میں کینسر کےکم ہونے کی ایک وجہ  مسواک بھی ہے  کیونکہ منہ کےاندر جو جراثیم ٹُوتھ پیسٹ سےبچ جاتےہیں وہ مسواک کے باریک ریشوں کی مدد سے مرجاتے ہیں،جس کی وجہ سے مسلمان منہ اور معدے کے کینسر سے  محفوظ رہتے ہیں ۔ 

مسواک سے گلے کے درد اور گردن کی سوجن کا طبّی علاج

ایک شخص کے گلے اور گردن میں درد اور گردن میں سُوجَن بھی تھی۔گلے کے مَرَض کی وجہ سے اُس کی آواز بھی خراب تھی،گردَن کے دَرْد اورسُوجن کے باعِث اُس کا سَربھی چکرانے لگا تھا، جس سے اُس کا حافِظہ کمزور(Weak)ہوچکا تھا۔یہ شخص ڈاکٹروں کے زیرِ علاج رہا مگر سب بے فائدہ ثابت ہوا۔کسی نے اُسے مِسواک کرنے کا مشورہ دیاتو وہ باقاعِدہ مِسواک کرنے لگا۔اِسی کے ساتھ ساتھ مِسواککے