Book Name:Wuzu Kay Tibbi Fawaid

کےاَثرات پہنچتے ہیں۔وُضُو میں پہلے ہاتھ دھونے پھرکُلّی کرنے پھر ناک میں  پانی ڈالنے پھر چہرہ اور دیگر اَعضا ء دھونے کی ترتیب فالج کو روکنے کیلئے مفید ہے۔اگرچہرہ دھونے اور مَسْح کرنے سے آغاز کیا جائے تو بدن کئی بیماریوں  میں  مُبْتَلا  ہوسکتا ہے۔(وضو اور سائنس،ص۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پىاری پىاری اسلامى بہنو!آپ نے سُنا کہ وُضو میں کیسے کیسے خطرناک  اَمراض کا علاج اور بیماریوں سے شِفا رکھی گئی ہے کہ آج کی سائنس(Science)بھی اِس کے طِبّی فائدوں کو بَیان  کر رہی ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم ہمیشہ باوُضو رہنے کی عادت بنائیں تاکہ اِس کی بَرَکت سے ہمیں بھی دنیا اور آخرت کے بہت سے فائدے نصیب ہوجائیں۔یادرہے!ہمیشہ باوُضو رہنا مُسْتَحَب اور اِسلام کی سُنَّت ہے۔ (فتاویٰ رضویہ،۱/۷۰۲ملخصاً) حدیثِ پاک میں بھی ہمیشہ باوُضو رہنے کی ترغیب و فضیلت موجود ہے، چنانچہ

ہر وَقْت باوُضو رہنے کی فضیلت

ہمارےپیارےآقا صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سَیِّدُنا اَنَس رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے فرمایا:بیٹا!اگرتم ہمیشہ باوُضو رہنے کی طاقت رکھو تو ایسا ہی کرو کیونکہ مَوْت کا فرشتہ جس بندے کی رُوح وُضو  کی حالت میں نکالے تو اُس کے لئے شہادت لکھ دی جاتی ہے۔(شُعَبُ الْاِیمان، ۳/ ۲۹، حدیث:۲۷۸۳)

بعض عارِفِیْن (رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن)نے فرمایا:جو ہمیشہ باوُضو رہے،اللہ پاک اُسے انفضیلتوں سے مُشَرَّف فرمائے:(1)مَلائکہ(فِرِشتے)اُس کی صحبت میں رَغبت کریں،(2)قلم اُس کی نیکیاں لکھتا رہے،(3) اُس کے اَعضاء تسبیح(یعنی ربِّ کریم کی پاکی بیان)کریں،(4)جب سوئے(تو) اللہ کریم کچھ فِرِشتے بھیجے کہ جِنّ و اِنس(جِنّوں اور اِنسانوں)کے شَر(یعنی بُرائی)سے اُس کی حفاظت کریں، (5) سَکَراتِ