Book Name:Wuzu Kay Tibbi Fawaid

چہرہ  دھونے کے طِبِّی  فوائد 

وُضوکےدوران چہرےپرتین(3)بار ہاتھ پھیرنےسے نہ صِرْف دماغ سُکون محسوس کرتا ہے بلکہ چہرے پر چمک اورجِلْد میں نَرمی پیدا ہوجاتی ہے۔دُھواں مٹّی وغیرہ صاف ہوکرچہرہ رونق،کَشِشْاور دبدبے والا ہوجاتا ہے۔آنکھوں کےحِصّوں کوتسلّی پہنچتی ہے اور آنکھیں خوبصورت ہوجاتی ہیں۔ایک یورپین ڈاکٹر نےمَقالہ لکھاجس کا نام تھا”آئی واٹر ہیلتھ(Eye Water Health)جس میں اُس نے اِس بات پر زور دیا ہے کہ اپنی آنکھوں کو دن میں بار بار دھوتے رہو ورنہ تمہیں خطرناک بیماریوں سےواسطہ پڑسکتا ہے،دن میں کئی بار چہرہ دھونے سےمنہ پرکیل مہاسے نہیں نکلتےیاکم نکلتے ہیں۔چینی ماہرین کی تحقیق کےمطابق چہرہ دھونے سے پیٹ میں چھوٹی آنت،سینہ اوربڑی آنت وغیرہ پر بھی اچھےاثرات پڑتے ہیں جس کی بَرَکت سے آنکھوں کی بیماری، چکر آنا، کمزوری،دانتوں کی کمزوری،سَر درد، تھکاوٹ اور گھبرا ہٹ وغیرہ میں واضح کمی ہوتی ہے،وُضوکے دوران چہرہ دھونے سے بھنویں پانی سے تَر ہوجاتی ہیں اور میڈیکل اُصول کے مطابِق بَھنویں تَر کرنے سے آنکھوں کے ایک ایسے مرض کے اِمکانات خَتم  ہوجاتے ہیں جو انسان کو آنکھوں کی روشنی سے محروم کرسکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سَر کا مَسح کرنے اور پاؤں دھونے کے طِبِّی فوائد

سَرانسان کےتمام اَعضاءسےزِیادہ اَہَمِّیَّت رکھتاہے،تمام اَعضاء کے کاموں کا تَعَلُّق دِماغ سے ہوتا ہے،سَر اور گَردن کےدرمیان’’حَبْلُ الْوَرِیْد‘‘ہوتی ہے،جسے شہ رگ بھی کہاجاتاہے۔اِس کا تَعَلُّق رِیڑھ کی ہڈی،حرام مَغْز  اور  جسم کے تمام تَر جوڑوں سے ہوتا ہے،سَر اورگردن کامسح کرنے سے رِیڑھ کی ہڈی