Book Name:Wuzu Kay Tibbi Fawaid

سبب سانس کے ذریعے  ناک میں دُھواں،گَرد و غُبار اور طرح طرح کے جراثیم چلے جاتے ہیں۔دن بھرمیں وُضُو کرتے ہوئے تقریباً15مَرتبہ ناک میں پانی ڈالنے سے یہ جراثیم اور دُھوئیں سے ہونےوالی خطرناک بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوجاتا ہے،اِسی طرح پھیپھڑوں کو ایسی ہَوا کی ضرورت ہوتی ہے جو جراثیم اوردُھوئیں سے پاک ہواور اُس میں80فیصد تَری ہو،ایسی ہَوافراہم کرنے کے لئے اللہ پاک نے ہمیں  ناک کی نعمت سے نوازا ہے،وُضُو کرتے ہوئے ناک  میں پانی ڈالنے کی بَرَکت سے ہم بےشُماراَمراض سےمحفوظ ہوجاتی ہیں،دائمی نَزلہ اور ناک کےزخم کے مریضوں  کے لئے وُضُو کی طرح ناک میں پانی چڑھانابے حد مفید ہے۔پانی سے علاج کے ماہِرین کےنزدیک ناک میں پانی ڈالنا نظرکوتیز کرتا ہے۔

پىاری پىاری اسلامى بہنو! عُموماً بعض اسلامی بہنیں اپنے چہرے(Face)کی خوبصورتی و ترو تازگی  بڑھانے اور کیل مہاسوں سے جان چُھڑانےکے لیے چہرے پر مُختلِف ٹوٹکے و نسخے آزماتی  اور مہنگی مہنگی کریمیں لگاتی  ہیں تاکہ چہرےپر مَصنوعی چمک دمک آجائے۔یاد رکھئے!ٹوٹکے و نسخے آزمانے اور مہنگی کریمیں لگانے کے بعد چہرہ وقتی طور پر تو چمکدار ہوجاتا ہے مگر بعد میں اِن کے سبب چہرے پر جُھریاں،دانے،کیل مہاسے اور عجیب و غریب داغ نکل آتے ہیں،جو سخت تکلیف کا سبب بنتے ہیں اور اِن کے سبب چہرہ خوبصورت ہونے کے بجائے بدصُورت ہوجاتا ہے۔چہرے کی خوب صُورتی کو چار چاند لگانے اور اِسے تر و تازگی بخشنے کے لئے وُضو ایک بہترین نسخہ ہے،کیونکہ وُضو میں تین(3)بار چہرہ دھویا جاتا ہے جس کے سبب نہ صِرْف چہرے کی رونق میں اِضافہ ہوجاتا ہے بلکہ اِس کی بَرَکت سے دیگر بہت سے طِبِّی فوائد بھی حاصِل ہوتے ہیں۔

آئیے!وُضو میں  چہرہ  دھونے کےچند طِبِّی فوائد کےبارے میں سُنئے اور باوُضو رہنے کی عادت بناکر اِس کی بَرَکتیں حاصل کیجئے،چنانچہ