Book Name:Wuzu Kay Tibbi Fawaid

ذریعے سَرانجام دیتی  ہیں لہٰذا یہ تمام چیزیں ہم سے اِس بات کا تقاضا (Demand) کرتی ہیں کہ ہم اپنے منہ کو صاف سُتھرا رکھیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہدورانِ وُضُو کُلِّی اور غَرارے کرنے کی بَرَکت سے مُنہ بھی پاک و صاف رہتا ہے اور بہت سی بیماریوں سے بھی حفاظت ہوجاتی ہے۔آئیے!کُلِّی اور غَرارے کرنے کے چند طِبِّی فوائد مُلاحَظَہ  کیجئے،چنانچہ

کُلّی اور غَرارے کرنے کے طِبِّی فوائد

ہوا کےذَرِیعے بے شمار خطرناک جَراثیم اور غذا کے اَجزا منہ اور دانتوں  میں  تھوک کے ساتھ چِپک جاتےہیں۔اگر وُضو میں  مِسواک اور کُلِّیوں کے ذَرِیعے منہ کی بہترین صفائی نہ کی جائے تو کئی خطرناک اَمراض پیدا ہوسکتےہیں،مَثَلاً(1)ایڈز:اِس کی اِبتِدائی علامات میں مُنہ کاپکنابھی شامل ہے، (2)منہ کے کناروں  کا پھٹنا،(3)منہ میں  پَھپُھوندی کی بیماریاں اور چھالے وغیرہ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ وُضُو کرتے ہوئے کُلِّی کرنے سے اِن خطرناک  اَمراض سے تَحَفُّظ حاصِل ہو جاتا ہے،کُلِّى سے اىک تو پانى کا ذائقہ اور بُو کا پتا چل جاتا ہے کہ جو پانى اِستعمال کىا جارہا ہے وہ صحّت کے لئے نقصان دینے والا تو نہىں،اِسی طرح روزہ نہ ہو تو کُلِّی کےساتھ غَرغرہ کرنابھی سُنّت ہےاورپابندی کےساتھ غَرغرے کرنے والی کوّے(Pharynx) بڑھنے، گلے میں موجود ٹانسلز کے انفیکشن اور گلے کے بہت سارے اَمراض حتّٰی کہ گلے کے کینسر سے بھی محفوظ رَہتی ہے۔

ناک میں پانی ڈالنے کےطِبِّی فوائد

 پىاری پىاری اسلامى بہنو!دورانِ وُضو ناک میں پانی ڈالنا طِبِّی اِعتبار سے بہت مفید ہے  اور یہ  عمل کئی بیماریوں سے محفوظ  رکھتاہے کیونکہ  ہم سارا دن ناک کے ذریعے سانس لیتی  ہیں،جس کے