Book Name:Wuzu Kay Tibbi Fawaid

کے غَیْض وغَضَب کا کس قدر حق دار ہے۔اللہ پاک بہتر جانتا ہے۔

(احیاء العلوم،  کتاب اسرار الطہارۃ، ۱/  ۱۸۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پانی میں اِسراف سے بچنےکےمَدَنی پھول

پىاری پىاری اسلامى بہنو! آئیے!پانی میں اِسراف سے بچنےکے بارے میں چند مَدَنی پھول سُننے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔پہلے2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سنئے: (1)فرمايا:وُضُو میں بَہُت ساپانی بہانے میں کچھ بھلائی نہیں اور وہ کام شَیْطان کی طرف سے ہے۔(کَنْزُ الْعُمّال، ۹/ ۱۴۴،  حدیث: ۲۶۲۵۵) (2)مَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک شخص کو وُضو کرتے دیکھا تو فرمایا:اِسراف نہ کر، اِسراف نہ کر۔(اِبن ماجہ، کتاب اطہارۃ و سننہا، باب ما جاء فی القصد فی الوضوء ۔۔الخ، ۱/  ۲۵۴،  حدیث: ۴۲۴ ) ٭اگروَقف کے پانی سے وُضو کیا تو زِیادہ خَرچ کرنا بِالْاِتِّفاق حرام ہے۔(وضو کا طریقہ ، ص۴۲) ٭ بعض لوگ چُلّو لینے میں پانی ایسا ڈالتے ہیں کہ اُبل جاتا ہے حالانکہ جو گِرا بیکار گیا اِس سے احتیاط چاہئے۔ (وضو کا طریقہ ،ص۴۲)٭آج تک جتنا بھی اِسراف کیا ہے، اُس سے توبہ کرکے آیندہ بچنے کی بھرپور کوشش کیجئے ٭وُضو کرتے وَقْت نَل اِحتِیاط سے کھولئے،دَورانِ وُضو مُمْکِنَہ صُورت میں ایک ہاتھ نَل کے دَستے پر رکھئے اور ضَرورت پُوری ہونے پر بار بار نَل بند کرتی  رہئے۔٭مِسواک،کُلّی،غَرغَرہ ، ناک کی صفائی، اور ہاتھ پاؤں کی اُنگلیوں کا خِلال اور مَسح کرتے وَقْت ایک بھی قطرہ نہ ٹپکتا ہو یوں اچّھی طرح نَل بند کرنے کی عادت بنائیے ۔٭سَردیوں میں وُضو یاغُسْل کرنے، برتَن اور کپڑے وغیرہ دھونے کیلئے گرم پانی کے حُصُول کی خاطِر نَل کھول کر پائپ میں جمع شُدہ ٹھنڈاپانی یوں ہی بہادینے کے بجائے کسی برتن میں پہلے