Book Name:Wuzu Kay Tibbi Fawaid

دنیا کےمختلف ممالِک میں  مایوسی کا مَرَض ترقّی پر ہے،دِماغ فَیل ہورہے ہیں،پاگل خانوں  کی تعداد میں  اِضافہ ہوتا جارہا ہے۔نفسیاتی اَمراض کے ماہِرِین کے یہاں مریضوں  کی کثرت ہے۔مغرِبی جرمنی کے ڈِپلومہ ہولڈر ایک پاکستانی فِزیو تھراپِسٹ کا کہنا ہے:مغرِبی جرمنی میں  ایک سیمینار ہوا،جس کا موضُوع تھا”مایوسی(Depression)کا علاج اَدوِ یا ت کے علاوہ اور کن کن طریقوں  سے ممکن ہے۔“ایک ڈاکٹر نے اپنے مَقالے میں  یہ حیرت اَنگیز انکِشاف کیا کہ میں  نے مایوسی کے چند مریضوں  کے روزانہ پانچ(5)بار مُنہ دُھلائے، کچھ عرصے بعد ہی اُن کی بیماری کم ہوگئی۔پھر ایسے ہی مریضوں کے دوسرے گروپ کے روزانہ پانچ(5) بار ہاتھ،منہ اور پاؤں  دُھلوائے تو مَرَض میں  بَہُت کمی آ گئی۔ یِہی ڈاکٹر اپنے مَقالے کے آخِر میں  اِعتِراف کرتا ہے:مسلمانوں  میں  مایوسی کا مَرَض کم پایا جاتا ہے کیوں  کہ وہ دن میں  کئی مرتبہ ہاتھ، منہ اور پاؤں  دھوتے(یعنی وُضُو کرتے) ہیں۔(وضو اور سائنس، ص۲-۳)

وُضُواور ہائی بلڈپریشر

ایک ہارٹ اِسپشلسٹ کا بڑے اِعتمادکے ساتھ کہنا ہے:ہائی بلڈ پریشر کے مریض کو وُضُو کرواؤ پھر اُس کا بلڈ پریشر چیک کرو لازِماً کم ہوگا۔ایک مسلمان ماہِرِ نفسیات کا قول ہے:’’نفسیاتی اَمْراض کا بہترین عِلاج وُضو(Ablution) ہے۔“مغربی ماہِرِین نفسیاتی مریضوں  کو وُضو کی طرح روزانہ کئی بار بدن پر پانی لگواتے ہیں۔(وضو اور سائنس،ص۳)

وُضُو اور فالِج

وُضو میں جو ترتیب وار اَعضاء دھوئے جاتے ہیں،یہ بھی حکمت سے خالی نہیں۔ پہلے ہاتھ پانی میں  ڈالنےسے جسم کا اَعصابی نِظام بیدارہوجاتا ہے اور پھر آہِستہ آہِستہ  چہرے اور دِماغ کی رگوں  کی طرف اِس کےاَثرات پہنچتے ہیں۔وُضُو میں پہلے ہاتھ دھونے پھرکُلّی کرنے پھر ناک میں  پانی ڈالنے پھر چہرہ اور