Book Name:Wuzu Kay Tibbi Fawaid

اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِیْنَ(۲۲۲)       (پ۲، البقرۃ، ۲۲۲)

ترجَمَۂ کنز العرفان:بیشک اللہ بہت توبہ کرنے والوں سے مَحَبَّت فرماتا ہے اور خوب صاف سُتھرے رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔

اِسی طرح احادیثِ کریمہ میں بھی صفائی کی اَہَمِّیَّت کو واضح کیا گیا ہے۔آئیے!اِس بارے میں2 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممُلاحَظَہ کیجئے،چنانچہ

صفائی کی اَہَمِّیَّت پر اَحادیثِ مبارَکہ

(1)ارشاد فرمایا:اَلطُّھُوْرُنِصْفُ الْاِیْمَانِ یعنی صفائی آدھا اِیمان ہے۔(ترمذی، کتاب الدعوات، باب۹۲، حدیث  : ۳۵۳۰، ۵/ ۳۰۸)

(2)ارشاد فرمایا:بے شک اسلام صاف سُتھرا(دِین)ہے تو تم بھی پاکیزگی حاصِل کیا کرو کیونکہ جنت میں صاف سُتھرا رہنے والا ہی داخل ہوگا۔(کنز العمال، حرف الطاء، کتاب الطہارۃ، قسم الأقوال، الباب الاول فی فضل الطہارۃ مطلقاً، الجزء۹،  ۵/ ۱۲۳، حدیث: ۲۵۹۹۶)

لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے آپ کو ہر طرح کی گندگی اور میل کچیل سے پاک  و صاف رکھنے کی بھرپور کوشش کریں اورایسی تدابیر اختیار کریں، جن کو اپنانے سے ہم اِس مقصد کو پانے میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکیں۔اپنے آپ کو صاف سُتھرا رکھنے اور اپنی صحّت کو برقرار رکھنے کے لئے باوُضو رہنا بِلاشُبہ ایک بہترین عمل ہے۔رِیڑھ کی ہڈّی(Back Bone)اورحرام مَغْز  جسم کے کتنے حسّاس اور اہم ترین حِصَّے ہیں،اِس کا اندازہ ہر عقلمند انسان اچھی طرح لگاسکتا ہے۔فزیالوجی(Physiology)کی تحقیق کے مطابق جب تک حرام مَغْز(Spinal Cord)محفوظ رہے گا،جسم کا اَعصابی نظام دُرُسْترہے گا۔اگر اِس میں کسی قسم کی خرابی واقع ہوجائے تو انسان زندگی بھر کے لئے  محتاج ہو کر رہ جاتا ہے۔اِسی طرح مایوسی