Book Name:Wuzu Kay Tibbi Fawaid

ایک شخص کے گلے اور گردن میں درد اور گردن میں سُوجَن بھی تھی۔گلے کے مَرَض کی وجہ سے اُس کی آواز بھی خراب تھی،گردَن کے دَرْد اورسُوجن کے باعِث اُس کا سَربھی چکرانے لگا تھا، جس سے اُس کا حافِظہ کمزور(Weak)ہوچکا تھا۔یہ شخص ڈاکٹروں کے زیرِ علاج رہا مگر سب بے فائدہ ثابت ہوا۔کسی نے اُسے مِسواک کرنے کا مشورہ دیاتو وہ باقاعِدہ مِسواک کرنے لگا۔اِسی کے ساتھ ساتھ مِسواککے دوٹکڑے کرکے پانی میں اُبالتا اوراُس پانی سے غرارے کرتا۔اس کے عِلاوہ جہاں سُوجَن تھی وہاں کچھ دوابھی لگا تا رہا۔یہ علاج بڑا مفید ثابت ہوا ۔جب تحقیق کی گئی تو اُس کے تھائی رائیڈ گلینڈ مُتأَثِّر تھے،جس کا اَثر سارے جسم پر ہوا تھا۔(اَلْحَمْدُلِلّٰہ)مسواک والے علاج(کی بَرَکت)سے اُس کی یہ بیماری دُور ہو گئی اور وہ تَنْدُرُسْت ہو گیا۔

اےعاشقانِ رسول!آپ نےسُنا کہ مسواک شریف کی بَرَکت سے مسواک کرنے والوں کو کس قدرفضائل و برکات نصیب ہوتے ہیں اور اُنہیں کیسے کیسے فائدے سمیٹنے کی سعات ملتی ہے۔تو اگر ہم بھی باوُضو رہنے اور مسواک کرنے والی اس  عظیم سُنّت کی عادت بنالیں تو یقیناً یہ فضائل وبَرَکات اور فائدے ہمیں بھی نصیب ہوجائیں گے اِنْ شَآءَ اللہ۔

آئیے!نِیَّت کرتے ہیں کہ آج سے دن کا اکثر حِصَّہ باوُضو رہیں گےاِنْ شَآءَ اللہ،مسواک کی پیاری پیاری سُنّت زندہ کریں گےاِنْ شَآءَ اللہ،دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ اور ان کاموں پر استقامت پانے کے لئے  عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کراپنی مصروفیات میں سے کچھ نہ کچھ وَقْت((Timeذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں کے لئے بھی نکالیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام’’مَدَنی دَرْس ‘‘