Book Name:Wuzu Kay Tibbi Fawaid

ص۷-۸)

فیضانِ مسواک!  جاری رہےگا۔اِنْ شَآءَاللہ               فیضانِ مسواک!  جاری رہےگا۔اِنْ شَآءَاللہ

فیضانِ مسواک!  جاری رہےگا۔۔۔۔اِنْ شَآءَاللہ

مِسواک سے مِعْدِے کی تیزابیت اور مُنہ کے چھالوں کا علاج

منہ کے بعض قسم کے چھالے معدے کی گرمی اور تیزابیت کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ اِن میں ایک قسم ایسی بھی ہے جس کے جراثیم پھیلتے ہیں،اِس کے لیے تازہ مسواک منہ میں ملیں اور اُس کا بننے والا تُھوک بھی خُوب ملیں۔اِنْ شَآءَ اللہ مَرض دور ہوجائے گا۔بعض لوگ شکایت کرتے ہیں کہ دانت پیلے پڑ گئے ہیں یا دانتوں سے سفیدی کا اَستر(Enamel)اُتر گیا ہے۔ایسے لوگوں کے لیے مسواک کے نئے ریشے مفید ہیں،دانتوں کا پیلاپن ختم کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔مسواک منہ کی بدبوکو دُور اور منہ کے جراثیم کاخاتِمہ کرتی ہے،جس سے انسان بے شمار اَمراض سے بچ سکتاہے۔(مسواک شریف کے فضائل،ص۸-۹)

کینسرسے  حفاظت

ایک سَروے کےمطابِق اگردنیا میں100مریض کینسرکے ہوں تو  اُن میں5فیصد مسلمان ہوں گے یعنی  مسلمانوں میں کینسر کےکم ہونے کی ایک وجہ  مسواک بھی ہے  کیونکہ منہ کےاندر جو جراثیم ٹُوتھ پیسٹ سےبچ جاتےہیں وہ مسواک کے باریک ریشوں کی مدد سے مرجاتے ہیں،جس کی وجہ سے مسلمان منہ اور معدے کے کینسر سے  محفوظ رہتے ہیں ۔ 

مسواک سے گلے کے درد اور گردن کی سوجن کا طبّی علاج