Book Name:Wuzu Kay Tibbi Fawaid

ہم کھانا،پانی،دوائیں اور دیگر کئی چیزیں کھاتے پیتے ہیں،اِسی منہ سے تلاوتِ قرآن بھی کرتے ہیں،حَمْد و نعت اورمَنْقَبَتبھی پڑھتے ہیں،سلام و کلام بھی اِسی منہ سے کرتے ہیں،اِس کے علاوہ کئی کام اِسی مُنہ کے ذریعے سَرانجام دیتے ہیں لہٰذا یہ تمام چیزیں ہم سے اِس بات کا تقاضا(Demand)کرتی ہیں کہ ہم اپنے منہ کو صاف سُتھرا رکھیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہدورانِ وُضُو کُلِّی اور غَرارے کرنے کی بَرَکت سے مُنہ بھی پاک و صاف رہتا ہے اور بہت سی بیماریوں سے بھی حفاظت ہوجاتی ہے۔آئیے!کُلِّی اور غَرارے کرنے کے چند طِبِّی فوائد مُلاحَظَہ  کیجئے،چنانچہ

کُلّی اور غَرارے کرنے کے طِبِّی فوائد

ہوا کےذَرِیعے بے شمار خطرناک جَراثیم اور غذا کے اَجزا منہ اور دانتوں  میں  تھوک کے ساتھ چِپک جاتےہیں۔اگر وُضو میں  مِسواک اور کُلِّیوں کے ذَرِیعے منہ کی بہترین صفائی نہ کی جائے تو کئی خطرناک اَمراض پیدا ہوسکتےہیں،مَثَلاً(1)ایڈز:اِس کی اِبتِدائی علامات میں مُنہ کاپکنابھی شامل ہے، (2)منہ کےکناروں  کا پھٹنا،(3)منہ میں  پَھپُھوندی کی بیماریاں اور چھالے وغیرہ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ وُضُو کرتے ہوئے کُلِّی کرنے سے اِن خطرناک  اَمراض سے تَحَفُّظ حاصِل ہو جاتا ہے،کُلِّى سے اىک تو پانى کا ذائقہ اور بُو کا پتا چل جاتا ہے کہ جو پانى اِستعمال کىا جارہا ہے وہ صحّت کے لئے نقصان دینے والا تو نہىں،اِسی طرح روزہ نہ ہو تو کُلِّی کےساتھ غَرغرہ کرنابھی سُنّت ہےاورپابندی کےساتھ غَرغرے کرنے والا کوّے(Pharynx)بڑھنے،گلے میں موجود ٹانسلز کے انفیکشن اور گلے کے بہت سارے اَمراض حتّٰی کہ گلے کے کینسر سے بھی محفوظ رَہتا ہے۔

ناک میں پانی ڈالنے کےطِبِّی فوائد

 پیارے پیارےاسلامی بھائیو!دورانِ وُضو ناک میں پانی ڈالنا طِبِّی اِعتبار سے بہت