Book Name:Wuzu Kay Tibbi Fawaid

اور نفسیاتی اَمراض بھی ہمارے معاشَرے میں اِنتہائی تیزی کے ساتھ پھیلتے جارہے ہیں۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ وُضو ایک ایسا بہترین عمل ہے جو ریڑھ کی ہڈّی(Back Bone)،حرام مَغْز کی خرابی، مایوسی،نفسیاتی اَمراض اور فالج جیسی کئی بیماریوں سے تَحَفُّظ فراہم کرتا ہے۔جدید سائنسی تحقیقات اِس کا منہ بولتا ثُبوت ہیں۔ آئیے!جدید سائنسی تحقیقات کی روشنی میں اَعضائے وُضو کو دھونےکے چند طبّی فائدے سُنتے ہیں،چنانچہ

وُضو کی حکمت کے سبب قَبولِ اسلام

     شَیْخِ طریقت،اَمیرِاہلسنت،بانیِ دعوت اسلامی  حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطار قادِرِی رَضَوِی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رِسالے”وُضواورسائنس“کے صَفْحہ نمبر1اور2پر تحریر فرماتے ہیں:ایک صاحِب کا بیان ہے:میں نے بیلجیئم کی یونیورسٹی کے ایک غیر مُسْلِم طالبِ عِلْم(Student)کو اِسلام کی دعوت دی۔اُس نے سُوال کیا،وُضُو میں کیا کیا سائِنسی حِکمتیں ہیں؟میں لاجواب ہوگیا۔اُس کو ایک عالِم صاحب کے پاس لے گیا لیکن اُن کو بھی اِس کی معلومات نہ تھیں۔یہاں  تک کہ سائِنسی معلومات رکھنےوالے ایک شخص نے اُس کو وُضُوکی کافی خوبیاں بتائیں،مگرگردن کےمَسح کی حکمت بتانے سےوہ بھی عاجز رہا۔وہ غیر مُسْلِم نوجوان چلاگیا۔کچھ عرصے کے بعد آیا اور کہنے لگا:ہمارے پروفیسر نے دَورانِ لیکچر بتایا:اگر گَردن کی پُشْت اور اَطراف پر روزانہ پانی کےچند قطرے لگا دیئے جائیں تو رِیڑھ کی ہڈّی اور حرام مَغْز  کی خرابی سےپیدا ہونےوالےاَمراض سےتَحَفُّظ حاصِل ہوجاتا ہے ۔یہ سُن کر وُضُو میں  گردن کے مَسح کی حکمت میری سمجھ میں  آگئی،لہٰذا میں مسلمان ہونا چاہتا ہوں اور وہ مسلمان ہوگیا۔

(وضو اور سائنس ،ص۱-۲)

جرمنی کا سیمینار