Book Name:Wuzu Kay Tibbi Fawaid

حفاظت کریں،(6)سَکَراتِ مَوت(موت کی سختیاں)اُس پر آسان ہوں،(7)جب تک باوُضو ہو،اَمانِ اِلٰہی میں رہے۔(فتاویٰ رضویہ،۱/۷۰۲)

حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان نَعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں:بعض صُوفیاء(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن)فرماتے ہیں:پاک کپڑوں میں رہنا،پاک بستر پرسونا(اور)ہمیشہ باوُضو رہنا دل کی صفائی کا ذریعہ ہے۔(مرآۃ المناجیح،۱/ ۴۶۸)

دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارےمکتبۃُ المدینہ کی کتابحافِظہ کیسے مضبوط ہو؟“صفحہ نمبر95 اور96پر ہے:ہروَقْت باوُضو رہنےکی عادت ڈالیے کہ باوُضو رہنے سے جہاں دیگر بے شمار فوائد و بَرکات حاصِل ہوتے ہیں  و ہیں اپنے آپ کو  دوسروں سے گھٹیا سمجھنے والی بیماری سے  بھی نجات ملتی ہے۔ (حافظہ کیسے مضبوط ہو؟،ص۹۵-۹۶ملخصاً)

باوُضو رہنے کی عادت بنانے اور اِس پر اِستقامت پانے کا ایک بہترین ذریعہ روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ پُر کرنا بھی ہے۔شَیْخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِرِی رَضَوِی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے72 مَدَنی اِنعامات“نامی اپنے اِس رِسالے میں دن کا اکثر حِصَّہ باوُضو رہنے کی ترغیب پر مُشْتَمِل ایک  مَدَنی اِنعام بھی شامل فرمایا ہے،چنانچہ

 مَدَنی اِنعام نمبر39 ہے:کیا آج آپ دن کا اکثر حِصَّہ باوُضو رہے؟

اللہ کریم ہمیں روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے  مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ پُر  کرنے اور دن کا اکثر حِصَّہ باوُضو رہ کر اِس کی بَرکتیں لُوٹنے کی تَوفِیْق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اےعاشقانِ رسول!عُموماً ہم روزانہ ہی نمازوں اور دیگر عبادات سے پہلے وُضو کرنے