Book Name:Shuhada-e-Ohud ki Qurbaniyan

گھڑی میں بھی آپ اپنے ارادے پر پہاڑ کی طرح ڈَٹے رہے۔

نمایاں ہیں اسلام کے گلستاں میں                                      ہر اِک گُل پہ رنگِ بہارِ صحابہ

رِسالت کی منزل میں ہر ہر قدم پر                                   نبی کو رہا انتظارِ صحابہ

امین ہیں یہ قرآن و دِین خدا کے                                      مدارِ ہُدی اعتبارِ صحابہ

(کراماتِ صحابہ،ص۳۰)

پیارے پیار ے اسلامی بھائیو!غورکرنے کی بات ہے!آج لوگ دنیا کی خاطر تو بڑی سے بڑی مصیبت و آزمائش خوشی خوشی برداشت کرلیتے ہیں،دنیا اور مالِ دنیا کی خاطر کسی تنقید کی پروا نہیں کرتے لیکن شرعی احکام پر عمل اور مدنی کام کرنے اور سُنّتیں اپنانے کے سبب اگر مُعاشرے یا گھر والے مخالفت کریں،مذاق اڑائیں،آوازیں کسیں تو ان کی ہمت جواب دے جاتی ہے،پھر وہ جس  بدبودار گناہوں بھری زندگی سے توبہ کرکے آئے تھے ،دوبارہ اسی طرف لوٹ جاتے اوردنیا داروں کی طرح دنیا کی رنگینیوں میں گُم ہوجاتے ہیں۔

اسلام کس چیز کا نام ہے؟

ایسوں کی خدمت میں عرض ہے کہ اسلامقُربانی کاتقاضا کرتاہے،اسلام استقامت کا تقاضا کرتا ہے،اسلام مُعاشرے کی تکلیفیں برداشت کرنے کا تقاضا کرتا ہے،اسلام آزمائشوں پر ڈَٹے رہنے کا تقاضا کرتا ہے،اسلام کی خاطرتکلیفیں برداشت کرنا،مخالفتیں سہنا اور قُربانیاں پیش کرناانبیائے کرام،صحابَۂ کرام اور بزرگانِ دِین کا معمول رہا ہے، اگر اسلامی اَحکام پر عمل مثلاً نماز پڑھنے ،شرعی پردہ کرنے اور سُنّتیں اپنانے کے راستے میں پریشانیاں وآزمائشیں آڑے آئیں،لاکھ مخالفتوں کا بازار گرم