Book Name:Shuhada-e-Ohud ki Qurbaniyan

کم و بیش باون ہزار آٹھ سو تینتالیس(52843)،طلبہ وطالبات درسِ نظامی(عالِم کورس)کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ آٹھ ہزار چھ سو ستانوے(8697)طلبہ و طالبات تعلیم مکمل کرکے سندِ فراغت بھی پا چکے ہیں۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ جامعات المدینہ میں طلبۂ کرام کو مفت(Free)تعلیم کے ساتھ ساتھ قیام و طعام  اور ضروری سہولیات(مثلاً کمپیوٹر لیب،مطالعے کے لیے مناسب جگہ و کتابیں،طِبّی علاج کے لیے ادویات وغیرہ)بھی بِلا مُعاوَضہ فراہم کی جاتی ہیں۔آپ بھی اپنا نام خوش نصیبوں میں داخل کروائیے اوراپنے بچوں کو جامعۃُالمدینہ میں داخل کروائیے،اپنے بھائیوں،دوستوں،عزیزوں اور دیگر رشتہ داروں پر انفرادی کوشش کیجئے اور انہیں اپنے بچوں کو جامعۃُ المدینہ میں داخل کروانے کا ذہن دیجئے۔اس سے جہاں ہر طرف عِلْمِ دین کی روشنی پھیلے گی اور جہالت کے اندھیرےدُور ہوں گے،وہیں آپ کے لیے بھی صدقۂ جاریہ کاسلسلہ ہو جائے گا ۔  اِنْ شَآءَ اللہ

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں                                  اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہو

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۱۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

علم سیکھنے والے کیلئے مدنی پھول

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!بیان کو  اختتام کی طرف لاتے ہوئے عِلْم سیکھنے والےکے بارے میں چند مَدَنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے: (1)فرمایا:جو آدمی عِلْم کی تلاش کرنے کے لیے کسی راستہ پر چلے اللہ