Book Name:Shuhada-e-Ohud ki Qurbaniyan

دیتے حالانکہ مسجد و مدرسے کی تعمیر میں چندہ دینا اللہ کریم کی رضا کا سبب ہے،کئی لوگ گھنٹوں گھنٹوں چوکوں اورہوٹلوں پر بیٹھ کر اپنا قیمتی وقت ضائع کردیتے ہیں مگر  کم  وبیش7 منٹ کے مدنی درس میں بیٹھنے کی سعادت سے محروم رہ جاتے ہیں حالانکہ علمِ دین حاصل کرنے کی  نیت سے مدنی درس میں شرکت کرنا اللہ پاک کی رضا کا سبب ہے،لوگ اپنے گھر اور بال بچوں کو چھوڑ کر دوسرے ملک یادُوسرے شہر جاکر نوکری(Job)کرنے کو تو تیار ہوجاتے ہیں مگر ہر ماہ وہ بھی صرف 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کے لئے کہا جائے تو انہیں اپنا کاروبار یاد آنے لگتا  ہے،حالانکہ نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنےکے جذبے کے تحت مَدَنی قافلوں میں سفر کرنااللہ پاک کی رضا کا سبب ہے۔اپنے بچوں کو ڈاکٹر ، سرجن،انجینئر،سائنس دان،لیکچرار،پائلٹ ،پروفیسراور کمپیوٹر پروگرامر بنانے کے لئے تو ہر کوئی کوشاں ہے ،مگر دِین کی خاطر قربانی دے کر انہیں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت قائم جامعۃ المدینہ میں داخلہ دِلواکر عالم بنانے والے بہت کم ہیں،حالانکہ عالمِ دین بنانے کے لئے جامعۃ المدینہ میں داخل کروانا اللہکریم کی رضا کا سبب ہے۔لہٰذا اپنے بچوں اوربچیوں کوجامعۃ المدینہ للبنین و جامعۃ المدینہ للبنات میں داخل کروائیے اور علمِ دین کی روشنی پھیلانے میں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔

جامعۃ المدینہ

اےعاشقانِ رسول!اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی نے کم و بیش 107شعبہ جات قائم کئے ہیں،انہی میں سے ایک شعبہ”جامعۃ المدینہ“بھی ہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں چھ سوسولہ(616)جامعاتُ المدینہ قائم ہیں،جن میں