Book Name:Eman Ki Hifazat

پاک کے دِین کی خوب خدمت کرے،فطروں کے بستے بڑھائے جائیں،فطرہ دینے والوں کی ایک تعداد ہوتی ہے جوٹیبل کرسی،بینرز وغیرہ دیکھ کر فطرہ دیتی ہے،بازاروں میں مسجدوں کے باہر فطرے کے بستے لگائے جائیں،مَدَنی عطیات کے جتنے بستے زیادہ لگیں گے،اتنا فطرہ بھی زیادہ ملے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                    صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارےاسلامی بھائیو! شبِ قدر کے فضائل اوراس رات میں عبادت کرنے والوں کیلئے انعاماتِ باری بہت زیادہ ہیں،اللہ پاک اس رات  اپنے بندوں پر رحمتِ الٰہی  کی خوب  بارشیں برساتا اور گناہگاروں کی  بخشش و مغفرت  فرماکر انہیں دوزخ سے رہائی بھی عطافرماتاہے، مگر کچھ بد نصیب ایسے  بھی ہیں جو  اس مقدَّس رات میں بھی بخشش و مغفرت سے محروم  رہتےہیں ،چنانچہ

فرشتے جھنڈے لے کر اُترتے ہیں

حضرت سَیِّدُنا عبدُاللہ ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُما فرماتےہیں،حضورنبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا:جب شبِ قدر آتی ہےتواللہ پاککےحکم سےحضرت جبرِیل(عَلَیْہِ السَّلَام)ہَرا جھنڈا لئے فرشتوں کی بہت بڑی فوج کےساتھ زمین پر تشریف لاتے ہیں اور اس جھنڈے کو  کعبۂ پاک پر لہرادیتے ہیں،حضرت جبرِیل(عَلَیْہِ السَّلَام)کے سو(100)بازو ہیں،جن میں سے دو(2)بازو صرف اِسی رات کھولتے ہیں،وہ بازو مشرق ومغرب میں پھیل جاتے ہیں،پھرحضرت جبرِیل(عَلَیْہِ السَّلَام) فرشتوں کوحکم دیتے ہیں کہ جوکوئی مسلمان آج رات قیام(عبادت)،نمازیا اللہ پاک کے ذکر میں مشغول ہے،اُس سے سلام ومصافحہ کرو اور ان کی دعاؤں پرآمین بھی کہو۔چُنانچِہ صُبح  تک یہی سِلسلہ