Book Name:Eman Ki Hifazat

سکتے ہیں اس کے علاوہ ایمان چِھن جانے کے اور بھی بہت سے اسباب ہیں،مثلاً نماز میں سُستی،شراب نوشی،والدین کی نافرمانی،مسلمانوں کو تکلیف دینا۔(شرحُ الصُّدور، ص ۲۷)لہٰذا ہمیں  اپنے ایمان کی سلامتی کیلئے  ان تمام اسباب سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ جو  خوش نصیب مسلمان  بحالتِ ایمان سلامت لے کر اس دنیا سے رُخصت  ہوتے ہیں  اللہ پاک اپنی رحمت سے انہیں داخلِ جنت فرمائے گا  اِنْ شَآءَ اللہ۔ایمان  پر خاتمے کیلئے فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ہمارے بزرگانِ دِین  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نےمختلف  اوراد و و ظائف  بھی عطا فرمائے ہیں، جو شخص   ان  پرعمل کرےگا اِنْ شَآءَ اللہ  موت کے وقت اس کا ایمان سَلامَت رہےگا۔آئیے!اِیمان پر خَاتمے کےپانچ(5)اوراد و وَظَائف سُنتے  ہیں، چنانچہ

خاتمہ بالخیر کے 5 اَوراد

          ایک شخص اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنت مولاناشاہ امام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی با رگا ہ میں حاضِر ہوکر اِیمان پر خاتِمہ بِالخیر کیلئے دُعا کا طالِب ہوا توآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے  اُس کیلئے دعا فرمائی اورارشاد فرمایا:(1) روزانہ41بار صبح کو یَا حَیُّ یَا قَیَّوْمُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ(ترجمہ: اے ہمیشہ زندہ رہنے والے! اے ہمیشہ قائم رہنے والے! کوئی معبود نہیں مگر تُو) اوّل و آخِر دُرُود شریف پڑھ لیاکریں۔(الوظیفۃ الکریمہ،ص ۲۱ ) (2)سوتے وَقت اپنے سب اَوراد کے بعد سُورۂ کافِرون روزانہ پڑھ لیا کیجئے اس کےبعد کلام وغیرہ نہ کیجیے۔ ہاں اگر ضَرورت ہو تو کلام(بات) کرنے کے بعد پھرسُورۂ کافِرون تلاوت کر لیجئے کہ خاتِمہ اِسی پر ہو،اِنْ شَآءَ اللہ خاتِمہ ایمان پرہو گا۔(الوظیفۃ الکریمہ، ص۳۴) (3)تین بارصُبْح اور3بار شام اس دُعا کا وِرْد رکھیے:اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَعُوْذُبِکَ مِنْ اَنْ نُّشْرِکَ بِکَ شَیْئًا نَّعْلَمُہٗ وَ نَستَغْفِرُکَ لِمَالَانَعْلَمُہٗ(یعنی اےاللہ پاک ہم تیری پناہ مانگتے ہیں اس سے کہ جان کر ہم تیرے ساتھ کسی چیز کو شریک