Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman
ربّ کریم!اِسے جنّت کا لباس پہنا۔تواُسے بُزرگی کا جنَّتی لباس پہنایا جائے گا۔پھر قرآن عرض کرے گا:اےربِّ کریم!اِس میں اضافہ فرما،تو اِسے بزرگی کاتاج(Crown)پہنایا جائے گا،پھر قرآن عرض کرے گا:اے ربِّ کریم!اس سے راضی ہو جا۔تو اللہ پاک اس سے راضی ہوجائے گا۔پھر اس قرآنِ کریم پڑھنےوالے سے کہاجائے گا:قرآنِ کریم پڑھتا جا اور جنّت کے دَرَجات طے کرتاجا اور ہرآیت پر اسےایک نعمت عطاکی جائےگی۔(ترمذی،کتاب فضائل القرآن،باب ما جآء فی من قرأ…الخ،۴/ ۴۱۹، حدیث:۲۹۲۴)
(2)ارشادفرمایا:اللہ پاک قرآن سُننے والے سے دنیا کی مصیبتیں دُور کر دیتا ہے اور قرآن پڑھنے والے سے آخرت کی مصیبتیں دُور کر دیتا ہے۔قرآنِ پاک کی ایک آیت سُننا سونے کے خزانے سے بھی زیادہ ہے،اس کی ایک آیت پڑھنا عرش کے نیچے موجود تمام چیزوں سے افضل ہے۔ ( مسند الفردوس، ۵/۲۵۹ ، حدیث: ۸۱۲۲)
(3)ارشاد فرمایا:جو شخصکتابُ اللہ کا ایک حَرف پڑھے گا،اُس کو ایک نیکی ملے گی جو10کے برابر ہوگی۔میں یہ نہیں کہتا کہ الٓـمّٓ ایک حَرف ہے،بلکہ اَلِف ایک حَرف،لام ایک حَرف اور میم ایک حَرف ہے۔(ترمذی، کتاب فضائل القرآن،باب ما جآء فی من قرأ …الخ،۴/۴۱۷، حدیث:۲۹۱۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اےعاشقانِ رسول اسلامی بہنو!بیان کردہ احادیثِ مبارَکہ سے معلوم ہوا!قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے اور سُننے سےدُنیاوی مصیبتیں،پریشانیاں دُورہوتی ہیں،مسلمان تکالیف (Troubles) اور بلاؤں سے محفوظ رہتے ہیں،قرآنِ پاک کی تلاوت کرنا دنیاوی مال و دولت سے بہتر ہے بلکہ قرآنِ پاک کا ایک حرف پڑھنے پر10نیکیوں کاثواب ملتا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا!جو لوگ اللہ پاک کے کلام کی