Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

بَیان سُننے کی نیّتیں

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی بیشی وتبدیلی کی جا سکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

عاشقانِ رسول اسلامی بہنو!یقیناًقرآنِ کریم  کی تلاوت کرنا،اسےسُننا  اور اس پر عمل کرنا خیر و بَرَکت  اورنجاتِ آخرت کا سبب ہے مگربدقسمتی سے آج  مسلمانوں کے پاس  اس کی تلاوت کرنے،اس کو سمجھنے اور اس پرعمل کرنےکیلئے وَقْت نہیں ،بعض اسلامی بہنوں کو رَمَضانُ المبارَ ک میں یہ سعادت نصیب ہوجاتی ہے اوربعض  تو رَمَضان میں بھی  اس کی تلاوت بلکہ اس کی زیارت سے محروم رہتی  ہیں اور رَمَضانُ المبارَک میں”ٹائم پاس“کرنے کیلئے اپنا قیمتی وَقْت فُضُول بیٹھکوں، اَخبارات کا مُطَالَعَہ کرنے،فلمیں ڈرامے یا موسیقی سے بھرپور پروگرام دیکھنے سُننے،مُلْکی و سِیاسِی حالات اورمیچز پر تَبْصرے کرنے اور سُننے، موبائل یا کمپیوٹر پر گیمز کھیلنے میں ضائع کردیتی ہیں ۔اگر یہ اپنا قیمتی وَقْت ان فُضول مصروفیات میں برباد کرنےکے بجائے روزانہ کم از کم ایک پارہ تلاوت کرنے کا معمول بنائیں تو اِنْ شَآءَ اللہ