Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

تلاوت کرنےکے مَدَنی پھول

      عاشقانِ رسول اسلامی بہنو! آئیے!تلاوت کرنے کے چند مَدَنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتی  ہیں۔پہلے 2فرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے: (1)فرمايا:قرآن پڑھو کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں  کے لیےشفاعت کرنے والا ہوکر آئے گا۔ (مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین وقصرہا،باب فضل قراءۃ القرآن وسورۃ البقرۃ،ص۳۱۴،حدیث: ۱۸۷۴)(2) فرمایا: میری اُمَّت کی افضل عبادت تلاوتِ قرآن ہے۔(شعب الایمان للبیہقی، باب فی تعظیم القرآن، فصل فی ارمان تلاوتہ، دون اللفظ ’’تلاوۃ‘‘ ۲/۳۵۴،حدیث:۲۰۲۲)٭قرآنِ پاک کو اچھی آواز سے اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا سُنّت ہے ۔(احیاء العلوم،۱/۸۴۳)٭مُسْتَحَب یہ ہے کہ باوُضو قبلہ کی جانب رُخ کرکے اچھے کپڑے پہن کر تلاوت کرے۔ (بہار شریعت،جلد۱،حصہ۳،ص۵۵۰) ٭تلاوت کے شروع میں ’’اَعُوْذُ‘‘پڑھنا مُسْتَحَب ہے اور سورت کی اِبتداء میں’’بِسْمِ اللہِ‘‘پڑھنا سُنّت ہے ورنہ مُسْتَحَب ہے۔(صراط الجنان،۱/۲۱) ٭قرآنِ کریم دیکھ کر پڑھنا زبانی پڑھنے سے افضل ہے۔(صراط الجنان،۱/۲۱)٭قرآنِ پاک دیکھ کر تلاوت کرنے پر دو ہزار (2000) نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور زبانی(بغیر دیکھے)پڑھنے پر ایک ہزار (1000)۔ (کنزالعمال، کتاب الاذکار،قسم الاقوال،الباب فی تلاوۃالقرآن الخ، رقم:۲۳۰۱، ۱/۲۶۰ملخصاً) ٭قرآنِ کریم کی تلاوت کے وقت رونا مُسْتَحَب ہے۔ (صراط الجنان ، ۵/۵۲۶)٭تین(3) دن سے کم میں قرآنِ کریم ختم نہ کرے بلکہ کم از کم تین (3) دن یا سات(7) دن یا چالیس (40)دن میں قرآن کریم ختم کرے تاکہ معانی و مطالب کو سمجھ کر تلاوت کرے۔(عجائب القرآن ،ص۲۳۸)٭ترتیل کے ساتھ اطمینان سے اور ٹھہر ٹھہر کر تلاوت کرے۔ (عجائب القرآن ،ص۲۳۸)٭تلاوت کے لئے سب سے افضل وَقْت سال بھر میں رَمَضان شریف کے آخری