Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman
کے بارے میں جاننے کیلئے تفسیر”صِراط ُالجنان“سے روزانہ ترجمہ وتفسیر سُننے یا سُنانے یا پھر اِنفرادی طورپر پڑھنے کی عادت بنائیے اورثواب کا ڈھیروں خزانہ سمیٹئے۔آئیے!تفسیر”صِراط ُالجنان“کی چند خصوصیات (Qualities)سنتی ہیں:
(1)تفسیرصِراطُ الجنان میں ہرآیت کے 2ترجمے دِئیے گئے ہیں،ایک اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کے کنزُالایمان سے، دُوسرا ترجمہ آسان اُردو میں کنزُالعرفان کے نام سے موجود ہے۔(2)تفسیرصِراطُ الجنان میں قابلِ اعتماد عُلَمائے کرام کی قدیم و جدیدقرآنی تفاسیراور دِیگر اسلامی عُلوم پر لکھی گئی کتابیں،بالخصوص اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کی لکھی ہوئی کثیر کتابوں سے کلام مُنْتَخَب کرکےآسان انداز میں پیش کیا گیا ہے۔(3)تفسیر صِراطُ الجنان نہ زِیادہ لمبی ہے نہ ہی بہت مُخْتَصَر بلکہ درمیانی ہے۔(5)تفسیر صِراطُ الجنان میں آسان انداز اختیار کیا گیا ہے تاکہ عام مسلمان بھی اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔(6)تفسیر صِراطُ الجنان میں اعمال کی اِصلا ح کے لیےمُعاشرتی بُرائیوں کا تذکرہ اور معاشرتی بُرائیوں کے عذابات بھی بیان کیے گئے ہیں۔ (7)تفسیر صِراطُ الجنان میں باطنی اَمراض کے بارے میں بھی تفصیل سے کلام کیا گیا ہے۔(9)تفسیر صِراطُ الجنان میں والدَین وغیرہ کے ساتھ اچھا سُلوک کرنے اور صِلۂ رِحمی کرنے کے بارے میں بھی اِصلاحی مواد موجود ہے۔(10)تفسیر صِراطُ الجنان میں عقائدِ اہلسنّت اور معمولاتِ اہلسنّت کی دلائل کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے۔آپ بھی نِیَّت کیجئے کہ روزانہ کم از کم تین آیات ترجمہ وتفسیر کے ساتھ ”صراطُ الجنان“ کا مطالعہ کریں گی اور قرآنِ پاک کی تعلیمات پر نہ صرف خود عمل کریں گی بلکہ دوسری اسلامی بہنوں کو بھی ترغیب دلائیں گی ۔اِنْ شَآءَ اللہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد