Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman
کے ساتھ ساتھ ترجمۂ قرآن کنزالایمان اور اس کے ساتھ تفسیر صراطُ الجنان/خزائنُ العرفان یا نُورُالعرفان کا مُطالعہ (Study)بھی کریں کیونکہ قرآنِ کریم میں غور و فکر کرنا اور اسےسمجھنا اعلیٰ درجےکی عبادت ہے،جیسا کہ
حضرت سَیِّدُنا امام محمد غزالیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں:ایک آیت سمجھ کر اور غور و فکر کر کے پڑھنا بغیر غور و فکر کئے پورا قرآن پڑھنے سے بہتر ہے۔(احیاء العلوم، کتاب التفکر،بیان مجاری الفکر،۵/ ۱۷۰)
بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے منقول ہے:بعض اوقات بندہ ایک سورت شروع کرتا ہے تو اسے پوری پڑھ لینے تک فرشتے اس کے لئے رحمت کی دعا کرتے ہیں،کبھی بندہ ایک سورت شروع کرتا ہے تو اسے پوری پڑھ لینے تک فرشتے اس پر لعنت بھیجتے ہیں۔عرض کی گئی:یہ کیسے؟فرمایا: جب وہ اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانتا ہے توفرشتے اس کے لئے رحمت کی دعا کرتے ہیں ورنہ لعنت بھیجتے ہیں۔(احیاء العلوم،کتاب آداب تلاوۃ القرآن،۱/۳۶۵)
اللہ پاک ہمیں قرآنِ کریم کےاحکام پرعمل کرنےکی توفیق عطا فرمائے،ہمیں قبر و حشر کے عذاب سے محفوظ رکھے،دین و دنیا میں عافیت اورکرم والا معاملہ فرمائے،قرآنِ کریم کو ہمارے لئے ذریعۂ نجات بنائے اور اس کی بَرَکت سے ہمیں اپنی رضا عطافرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اےعاشقانِ رسول اسلامی بہنو!قرآنِ پاک کو بہتر طریقے سے سمجھنے،اس کے اَحکامات