Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

دس (10)ایّام اور ذُوالْحِجَّہ کے ابتدائی دس(10)دن ہیں۔(عجائب القرآن ،ص ۲۳۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

اعلانات:

عاشقانِ رَسول  اسلامی بہنو! نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے کے سبب دنیا کا نظام درست رہتا ہے اور ترک کی وجہ سے فساد برپا ہوجاتا ہے ۔ لوگ اس وقت تک بھلائی پر رہیں گے جب تک نیکی پر کار بند رہیں گے اور اس کی دعوت دیتے رہیں گے اور برائی سے رکے رہیں گے اور اس سے منع کرتے رہیں گے۔ (نیکی کی دعوت کے فضائل ص 16) اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  ! ہر ۔۔۔ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مقام سے ۔۔۔ بجے اسلامی بہنیں مدنی دورے کے لیے روانہ ہوتی ہیں ۔ آپ بھی نیت فرمالیں کہ مدنی دورہ میں ضرور شرکت کریں گی۔ ) ان شاء اللہ)

تمام اسلامی بہنیں نیت فرمالیں کہ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کیا کریں  گی کہ اگر ہم پابندی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کریں گی تو اچھی اچھی باتیں سیکھتی رہیں گی ۔ اِنْ شَآءَ اللہ

اَلْحَمْدُللہ   دعوتِ اسلامی کم وبیش 107شعبہ جات میں دینِ  متین کی خدمت  میں ملک و بیرونِ  سرگرمِ عمل  ہیں  حالانکہ حالات  ایسے  ہیں کہ آج گناہوں   کے پھیلانے پر  بہت زیادہ سرمایہ خرچ کیا جارہا ہے، آئیے ہم گناہوں کو روکنے  اور دین  کے پھیلانے کے لیے  اپنا سرمایہ  خرچ کرنے کا عزم کریں۔

تمام اسلامی بہنیں یہ پمفلٹ"ماہِ رمضان میں گناہ کرنے والے کی قبر کا بھیانک منظر"مکتبۃ  المدینہ سے زیادہ تعداد میں  ورنہ کم از کم 12 یا حسبِ توفیق خرید فرماکر اسے تقسیم فرمائیں اور اپنے گھر میں نمایاں جگہ پر آویزاں فرمائیں۔اس کی برکت سے گناہوں سے بچنے کا ذہن بنے گا۔ ان شاء اللہ