Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman
اَلْحَمْدُللہ ! ماہِ رمضان المبارک میں شیخِ طریقت امیرِ اہلسنٹ بعد نمازِ عصر و بعد نماز تراویح مدنی مذاکرے کے لیے وقت عطا فرماتے ہیں جو کہ مدنی چینل پر براہِ راست پیش کیا جاتا ہے تمام اسلامی بہنوں سے مدنی التجاء ہے کہ لازمی ان دونوں مدنی مذاکروں میں خود بھی شرکت فرمائیں بلکہ گھر کی دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اہتمام کے ساتھ ان مدنی مذاکروں کو دکھانے کی ترکیب بنائیں ان شاء اللہ علم و حکمت کے بے شمار موتی ملیں گے۔امیر اہلسنت مدنی مذاکرہ نمبر 1113 میں فرماتے ہیں کہ ”اسلامی بہنوں کو چاہیئے کہ اپنے محرم کو مدنی قافلے میں بھیجیں،محرم نے اتنی عیدیں ہمارے ساتھ گزاری ہیں اللہ کریم کی راہ میں بھی کوئی عید گزاریں“۔۔۔تمام اسلامی بہنیں اپنے گھر کے محارم پر انفرادی کوشش کرکے انہیں مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلانے کی نیت فرمالیجئے۔
رمضان المبارک کے آخری جمعہ میں بعض لوگ باجماعت قضائے عمری پڑھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ عمر بھر کی قضائیں اسی ایک نماز سے ادا ہوگئیں یہ باطلِ محض ہے۔ حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ فرماتے ہیں کہ جمعۃ الوداع کے ظہر و عصر کے درمیان 12 رکعت نفل دو، دو رکعت کی نیت سے پڑھے،اور ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد ایک بار آیۃ الکرسی اور تین بار قُل ھُوَاللہُ اَحَد اور ایک بار سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھے،اس کا فائدہ یہ ہے کہ جس قدر نمازیں اس نے قضا کرکے پڑھی ہوں گی ان کے قضاء کرنے کا گناہ ان شاء اللہ معاف ہوجائےگا ، یہ نہیں کہ قضا نمازیں اس سے معاف ہوجائیں گی، وہ تو پڑھنے سے ہی ادا ہوں گی۔ (اسلامی بہنوں کی نماز صفحہ 155) تمام اسلامی بہنیں نیت فرمالیں کہ جمعۃ الوداع کے دن یہ بارہ نوافل ادا کریں گی ساتھ ہی جتنی نمازیں قضا ہوئیں ان کا حساب لگا کر جلد سے جلد ادا کرنے کی کوشش کریں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد