Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

اورساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔“اِنْ شَآءَ اللہ

مسلمان اور قرآنِ کریم ساتھ ساتھ ہیں،قرآنِ کریم کی رہنمائی کے بغیر کوئی منزل تک کیسےپہنچ سکتا ہے؟قرآنِ کریم  کی تعلیم کو بھول کر کامیابی کی اُمید کیسے رکھی جا سکتی ہے؟قرآنِ کریم ہدایت کا مرکز ہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی  مختلف انداز سے تعلیمِ قرآن کو عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے،تعلیمِ قرآن کو عام کرنے کیلئے ایک اندازیہ بھی ہے کہ دُنیا کے مختلف مُمالِک میں اکثر  گھروں کے اندرتقریباًَ روزانہ ہزاروں مدارِس بنام مدرَسۃُالمدینہ بالِغات بھی لگائے جاتے ہیں۔

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعدادتقریباً63 ہزار سے زائد ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

عاشقانِ رسول اسلامی بہنو!قرآن ِ عظیم وہ مُبارَک کتاب ہے جس میںاللہ پاک نے بہت سے اَحکامات ارشاد فرمائے ہیں،ان میں بعض احکام وہ ہیں جن پر مسلمانوں کو  عمل کرنے،مثلاً نماز پڑھنے،زکوٰۃ ادا کرنے،رَمَضانُ المبارَک کے روزے رکھنے،طاقت ہونے کی صورت میں حج اَدا کرنے،والدین کےحُقُوق(Rights)اداکرنےاوران کےساتھ اچھا سُلوک کرنے، عورتوں کو  شرعی پردہ کرنے، اسلامی بہنوں  کو سلام کرنے،ان کے ساتھ نرمی  اختیار کرنے کا حکم دیا گیا  جبکہ چوری کرنے،بدکاری کرنے،سُودکھانے ،شراب پینے،جھوٹ بولنے،ناجائز لین دین کرنے،بِلا وجہ  کسی پر غُصّہ  کرنے ، کسی کو بُرے اَلْقابات  سے پُکارنے کے علاوہ  مزید بہت سے  بُرے کاموں سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے۔الغرض اس  پاکیزہ کتاب یعنی قرآنِ کریم میں ان  تمام  چیزوں کا  بیان موجود ہے جن پر عمل کرنے کی بَرَکت سے  مسلمانوں کو  نہ صرف  دنیا میں فائدہ پہنچتا ہے  بلکہ اِنْ شَآءَاللہ  آخرت میں بھی اس کا