Book Name:Shan-e-Sayedatuna Aisha Siddiqah

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

جنازے کے مَدَنی پھول

اےعاشقانِ رسول!آئیے!شَیْخِ طریقت،اَمیرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے”مردے کے صدمے”سے جنازے کے مَدَنی پھول سُنتےہیں:پہلے2فرامِینِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحَظَہ کیجئے:(1)جب کوئی جنّتی شخص فوت ہوجاتا ہے،تو اللہ پاک حَیا فرماتا ہےکہ اُن لوگوں کو عذاب دے جو اِس کا جنازہ لے کر چلیں،جو اِس کے پیچھے چلیں اور جنہوں نے اِس کی نمازِ جنازہ ادا کی۔(فِردَوس الْاخبار،۱/۲۸۲،حدیث ۱۱۰۸)(2)بندۂ مومِن کو مرنے کے بعد سب سے پہلا بدلہ یہ دیا جائے گا کہ اُس کے جنازے میں شریک تمام لوگوں کی بَخْشِش کردی جائے گی۔(مُسندُ البزار،۱۱/ ۸۶، حدیث:۴۷۹۶)٭جنازے میں رضائے اِلٰہی،فَرْض کی ادائیگی،مَیِّت اور اُس کے عزیزوں کی دلجوئی وغیرہ اچّھی اچّھی نیّتوں سے شرکت کرنی چاہیے۔

( اعلان : )

جنازے کے بارے میں بقیہ مَدَنی پھول  تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان مَدَنی پھولوں کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے6دُرودِ پاک اور2دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ