Book Name:Isteqbal-e-Mah-e-Ramzan

جمع کرنے والوں کی خَیْر خَواہی کرتے ہوئے مناسب مُشاہرے بھی مُقَرَّر کرتی ہے تاکہ ایسے اسلامی بھائی مُعاشی پریشانیوں سے  بچ کر  سُنّتوں کی خدمت کےلیے کوشاں رہیں۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے روزہ رکھنے کے چندفضائل پیش کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

روزہ رکھنے کے چندفضائل

پىارے پىارے اسلامى بھائىو! آئیے! ماہِ رمضان اور اس میں روزہ رکھنے کے فضائل سے مُتَعلِّق کچھ مدنی پھول سنتے ہیں ، اولاً2 فرامینِ مصطفے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے : (1)فرمایا : روزہ عبادت کا دروازہ ہے۔ ( الجامع الصغیرص۱۴۶حدیث۲۴۱۵) (2)فرمایا : پانچوں نَمازیں ، اور جُمُعہ اگلے جُمُعہ تک اور ماہِ رَمَضان اگلے ماہِ رَمَضان تک گناہوں کا  کَفّارہ ہیں جب تک کہ کبیرہ گناہوں سے بچا جائے۔    (صحیح مسِلم ص ۱۴۴حدیث۲۳۳) ٭روزہ باطِنی عِبادت ہے ، کیوں کہ ہمارے بتائے بِغیر کِسی کو یہ عِلْم نہیں ہوسکتا کہ ہمارا روزہ ہے اور اللہ  پاک بَاطِنی عِبادت کو زِیادہ پسند فرماتا ہے ۔ (فیضانِ رمضان ، ص۸۴۸) ٭ہر مہینے میں خاص تاریخیں اور تاریخوں میں بھی خاص وَقْت میں عبادت ہوتی ہے۔ مَثَلاً بَقَر عید کی چند (مخصوص) تاریخوں میں حج ، مُحرَّم کی دسویں تاریخ اَفضل ، مگر ماہِ رَمَضان میں ہر دن اور ہَر َوقت عبادت ہوتی ہے ۔ روزہ عِبادت ، اِفطار عِبادت ، اِفطارکے بعد تراویح کا اِنتِظار عِبادت ، تراویح پڑھ کر سَحَری کے اِنتِظار میں سونا عِبادت ، پھر سَحَری کھانا بھی عبادت اَلْغَرَض ہر آن میں خدائے پاک کی شان نظر آتی ہے۔ (فیضانِ رمضان ، ص۸۶۰) ٭ رَمَضان ایک بَھٹّی ہے جیسے کہ بَھٹّی گند ے لوہے کو صاف اور صاف