Book Name:Isteqbal-e-Mah-e-Ramzan

ہوا اور آپ اپنے آبائی گاؤں میں مدفون ہوئے۔ (جامع کراماتِ او لیاء ، ص۶۵ تا ۶۸)

 اللہ کریم اپنے نیک بندوں کے صدقے ہمیں بھی نیک بنائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

      پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ فی زمانہ دعوتِ اسلامی کا مہکتا ہوا مدنی ماحول  ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔ اس مدنی ماحول میں جہاں فرائض و واجبات پر عمل کی ترغیب دلائی جاتی ہے وہیں بزرگانِ دین کے ساتھ وابستگی کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہئے اور جتنا ہو سکے ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں عملی طورپرشرکت کی سعادت حاصل کرتے رہئے۔ 12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام “ مدنی درس “ بھی ہے۔ شیخِ طریقت ، اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی چند ایک کتب کے علاوہ باقی تمام کتب و رسائل بالخصوص فیضانِ سنت سے درس دینے کو مدنی درس کہا جاتا ہے۔ (بارہ مدنی کام ، ص۲۵)

12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی  کام ”مسجددرس“

٭ “ مسجددرس “ سےمسجدیں آبادہوتی ہیں۔ ٭ “ مسجددرس “ سےانفرادی کوشش کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ٭ “ مسجددرس “ سےنمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ ٭ “ مسجد درس “ کی برکت سے بھلائی کی باتیں سیکھنے سکھانےکاموقع ملتاہے۔ بھلائی کی باتیں سیکھنے سکھانے کی تو کیا ہی بات ہےچنانچہ

منقول ہےکہ اللہ کریم نےحضرتِ سَیِّدُنامُوسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکی طرف وَحْی فرمائی : بھلائی کی باتیں