Book Name:Isteqbal-e-Mah-e-Ramzan

کرنی چاہیے۔ خوب خوب صدقہ و خیرات میں حصہ ملانا چاہیے۔ تہجد اور اشراق وچاشت  کے نوافل ادا کرنے چاہئیں۔ غریبوں اور مسکینوں کی حسبِ استطاعت مدد کرنی چاہیے۔ رات جاگ کر عبادت میں گزارنے اور توبہ و استغفار کی کوشش کرنی چاہیے۔ درود و سلام کی کثرت کرنی چاہیے۔ حمد و نعت  سُننے سُنانے میں وقت گزارناچاہیے۔ بالخصوص رمضان میں ہونے والے مدنی کاموں  اور ماہِ رمضان کے روزانہ 2 مدنی مذاکروں میں اوّل تاآخر شرکت کرنی چاہیے۔ مدنی چینل (Madani Channel) پر نشر ہونے والے فیضانِ رمضان سے مالا مال مختلف سلسلے دیکھنے اور دعوتِ اسلامی کےتحت مختلف مساجد میں ہونے والے پورے ماہِ رمضان یا آخری عشرے کے اجتماعی اعتکاف کی سعادت سےفیضیاب ہونے دُوسروں کوبھی اس کی دعوت دینے جیسی نیکیوں میں مشغولیت کی کوشش کرنی چاہیے۔ اَلْغَرَض! اس ماہ میں ہمیں ہر اس نیک و جائز کام میں وقت گزارنا چاہیے جس میں اللہ پاک اوراس کے پیارے حبیب ، دکھیا دلوں کے طبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا ہو۔

 اے کاش! کہ ہم گناہگاروں کی ناقص عقل میں بھی رمضانُ المبارک کی اہمیت راسِخ ہوجائےاور ہم بھی اس مہینے میں نیکیاں جمع کرکے اپنے آپ کو جہنَّم سے نجات دلانے اور جنت کا حقدار بنانے میں کامیاب ہوجائیں آئیے! اس عظیمُ الشَّان مہینے کی اہمیت و فضیلت  اپنے دل میں بڑھانے اور اس ماہ میں نیکیوں کا جذبہ پانے کی نِیَّت سے 2ارشاداتِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   سنئے اورابھی سے نیکیوں  پر کمربستہ ہوجائیے۔ چنانچہ

بہترین مہینا

٭  ارشاد فرمایا : تم پر ایسا مہینا آیا ہے جس سے بہتر کوئی مہینا مومنوں پر نہیں آیا اور منافقوں پر اس سے سخت مہینا کوئی نہیں اور بے شک اللہپاک اس کے نوافل اوراس کے ثواب کو شروع ہونے سے پہلے لکھ دیتا ہے اور کوئی شک نہیں کہ مومن  كے اندراس مہینےمیں عبادت کی قوت لوٹائی