Book Name:Isteqbal-e-Mah-e-Ramzan

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!آپ نے سُنا کہ اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہبچپن ہی سے کس قدرسمجھ دار تھے۔ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  بچپن ہی سے کس قدر شریعت کے پابند تھے۔ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  بچپن ہی سے کیسے عاشقِ رمضان تھے۔ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بچپن ہی سے کس قدر خوفِ خُدا کے مالک تھے۔

اسی طرح محبوبِ سبحانی ، غوثِ صمدانی ، شہبازِ لامکانی سَیِّدُنا شیخ عبدالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی وِلادَت یکم (1)رمضان کوہوئی اور آپ نے پہلے دن ہی سے روزے رکھنا شُروع کردئیے۔

چنانچہ حضور غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی والدۂ ماجِدہ حضرت سَیِّدَتُنا اُمُّ الْخَیْر فاطمہرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہَا فرمایا کرتی تھیں : جب میرا بیٹا عبدُالقادِرپیدا ہوا تو وہ رَمَضانُ الْمُبارَک میں دن کے وَقْت میرا دُودھ نہیں پیتا تھا ، اگلے سال رَمَضان کا چاند غُبار (Dust) کی وَجہ سے نظر نہ آیا تو لوگ میرے پاس دَرْیافْتْ کرنے کے لئے آئے تو میں نے کہا کہ “ میرے بچے نے دُودھ نہیں پیا۔ “ پھر مَعْلُوْم ہوا کہ آج رَمَضان کا دن ہےاورہمارے شہر میں یہ بات مَشْہُور ہوگئی کہ سَیِّدوں میں ایک بچّہ پیدا ہواہےجو رَمَضان ُالْمُبارَک میں دن کے وقت دودھ نہیں پیتا۔          (بہجة الاسرار ، ذکرنسبہ وصفتہ  ، ص۱۷۲)

غوثِ اعظم مُتَّقِیْ ہر آن میں

چھوڑا ماں کا دُودھ بھی رَمَضان میں

  صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

شانِ غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ

پىارے پىارے اسلامى بھائىو! غور کیجئے! عام بچے ولادت کے بعد بھی کئی کئی سال