Book Name:Isteqbal-e-Mah-e-Ramzan

    پىارے پىارے اسلامى بھائىو! بہت جلد رَمَضَانُ الْمُبَارَک  کا خوبصورت مہینا اپنے  دامن میں رحمتوں ، مَغْفرتوں اورجہنّم سے آزادی کے پروانے لئے ہمارے درمیان  جَلْوَہْ گَر ہونے والا ہے ۔ یہ وہ مہینا ہے کہ جس میں رحمتیں اور برکتیں اپنے عروج پر ہوتی ہیں ، اس ماہِ مقدس کا ہر ہر لمحہ ، ہر ہر پل ، ہر ہر ساعت اور ہر ہر گھڑی رحمت بھری ہے۔ اِس مہینے میں  اَجْر و ثَوا ب بَہُت بڑھ جاتا ہے ، نَفْل کا ثواب فَرض کےبرابر اور فَرْض کا ثواب ستّر (70)گُنا کردیا جاتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں اس ماہِ مُبارک کا خوب خوب فیضان لُوٹنے کی توفیق عطافرمائے۔ اٰمین

      پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اے کاش!ہم سارےروزےظاہری و باطنی آداب کے ساتھ رکھنےاور خشوع و خضوع کے ساتھ فرض نمازیں ، نوافل وپوری نمازِ تراویح ادا کرنے میں کامیاب ہوجائیں ، تلاوتِ قرآنِ کریم کا خوب جذبہ نصیب ہوجائے۔ اِنْ شَآءَ اللہآج ہم استقبالِ ماہِ رمضان سے مُتَعلِّق کچھ مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اے کاش!پورابیان اچھی اچھی نیّتوں  اور مکمل توجہ کے ساتھ سُننا نصیب ہو جائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

آئیے! سب سے پہلے رمضان المبارک میں نیکیوں کی ترغیب پر مشتمل اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کاایمان افروز خطبہ سُنتے ہیں اور خُوب خُوب نیکیاں کرکےرمضان المبارک کو خوش آمدید (Well Come)کہنے کی نیت کرتے ہیں ، چنانچہ

اِسْتِقْبالِ رَمَضَان پر نصیحت آموز خطبہ

منقول ہے کہ جب رَمَضانُ المبارک کی آمد ہوتی تو اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم