Book Name:Isteqbal-e-Mah-e-Ramzan

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ہمیں بھی اگر ہر سال نہ سہی کم ازکم زندَگی میں ایک بار اِس ادائے مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو ادا کرتے ہوئے پورے ماہِ رَمَضَانُ الْمُبَارَک  کا اِعتِکاف کرلینا چاہئے۔ اس ماہ میں اعتکاف کے کثیر فائدے ہیں۔ ٭اعتکاف کی برکت سے بعض فرض علوم سے آگاہی ہوتی ہے ، ٭اعتکاف کی برکت سے قرآنِ کریم دُرست مخارج کے ساتھ پڑھنے کی سعادت ملتی ہے ، ٭اعتکاف کی برکت سے دُرست نمازپڑھنا سیکھا جاسکتاہے ، ٭اعتکاف کی برکت سے سینکڑوں سُنّتیں  اورآداب سیکھے جا سکتے ہیں۔ ٭اعتکاف کی برکت سےگناہوں سے بچا جا سکتا ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سےنمازوں کی پابندی  نصیب ہوتی ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سے ہر وقت نماز کے انتظار کا ثواب حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سے عبادت کرنے کے کثیر مواقع ملتے ہیں۔ ٭اعتکاف کی برکت سے عاشقانِ رسول کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا نصیب ہوتا ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سے نیک لوگوں کی صحبت نصیب ہوتی ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سے نیکیوں بھرا ماحول (Environment) مل جاتا ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سے مسجد میں دل لگانے کی عادت بنتی ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سے شبِ قدر نصیب ہو سکتی ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سے تراویح میں شرکت آسان ہو جاتی ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سے اپنا محاسبہ اپنے اعمال کا حساب کتاب کرنے کا موقع میسر آتا ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سے دل کو قرار اور سکون نصیب ہوتاہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سے آئندہ زندگی میں گناہوں سے بچنے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سےآئندہ زندگی شریعت کے مطابق گزارنے کا ذہن بنتاہے۔ اَلْغَرَض!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کیا جانے والا اعتکاف  دِین اور دنیا کے کئی فوائد کا باعث بن سکتا ہے۔ لہٰذااحتِرامِ ماہِ رَمَضَانُ