Book Name:Sachi Tauba Shab-e-Braat 1440

رکھاگیاہے ، لہٰذااس مبارَک رات کو تلاش کرنے کیلئے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک بار پورے ماہِ مبارَک کا اعتِکا ف فرمایا۔ اوریُوں بھی مسجِد میں پڑارہنابَہُت بڑی سَعادَت ہے اورمُعتَکِف کی تو کیا شان ہے کہ رِضائے الٰہی پانے کیلئے اپنے آپ کوتمام مصروفیات سے فارِغ کرکے مسجِدمیں ڈیرے ڈال دیتا ہے۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے : اعتِکاف کی خوبیاں بالکل ہی ظاہِرہیں کیونکہ اس میں بندہ اللہ پاک کی رِضا حاصل کرنے کیلئے مُکَمَّلطور پر اپنے آپ کو اللہ پاک کی عبادت میں مصروف کر دیتا ہے اوران تمام دنیوی مصروفیات سے کنارہ کَش ہوجاتاہے ، جواللہپاک کے قُرب کی راہ میں رکاوٹ بن جاتے ہیں اورمُعتَکِف کے تمام اَوْقات حَقیقۃ ًیا حُکما ًنَماز میں گزرتے ہیں۔ (کیونکہ نَماز کا انتِظار کرنابھی نمازکی طرح ثواب رکھتاہے) اوراعتِکاف کا مقصودِ اَصْلی جماعت کے ساتھ نَماز کا انتِظار کرناہے اورمُعتَکِف ان(فِرشتوں) سے مُشابَہَت رکھتاہے جو اللہ پاک کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اورجوکچھ انہیں حُکم ملتاہے اسے بجا لاتے ہیں ، اوران کے ساتھ مُشابَہَت رکھتاہے جوشب وروز اللہ پاک کی تسبیح (پاکی) بیان کرتے رَہتے ہیں اوراس سے اُکتاتے نہیں ۔            (فتاوی عالمگیری ج۱ ص۲۱۲)

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!دیکھاآ پ نے!دَورانِ اِعْتکاف کس قدر نیکیاں کرنے کے مَواقع ملتے ہیں۔ ہمیں بھی ہر سال نہ سہی کم اَزْکم زندَگی میں ایک بار اِس اَدائے مصطَفٰےکو اَدا کرتے ہوئے پُورے ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک کا اِعْتِکاف کرہی لینا چاہئےاوردوسروں کو بھی اس کی ترغیب دِلانی چاہیے۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ  اِس سال بھی دعوتِ اسلامی کے تحت پورے ماہِ رمضان اور آخری عشرے کے سُنّت اعتکاف کی ترکیب ہو گی ، دُنیائے دعوتِ اسلامی میں سب سے بڑا اعتکاف عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی) میں ہوتا ہے ، جس میں اس سال بھیاِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ امیرِاہلسُنَّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانامحمدالیاس عطارقادِریدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی معتکف ہوں گے ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ