Book Name:Esal-e-Sawab Ki Barakaten

مَلِکُ الْعُلَمَاء حضرت علامہ ظفر الدِّین بہاری رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہفرماتے ہیں:اِیصالِ ثواب(ثواب پہنچانے)کے چار(4)طریقے ہیں:(1)دُعائے مغفرت(2)دُعائے رحمت(3)نمازِ جنازہ(4)قبر پر ٹھہرنا اور دعا کرنا۔(دورِ صحابہ میں اِیصالِ ثواب کی مختلف صورتیں،ص۴۵)

قرآنِ کریم سے ثواب پہنچانے کا ثبوت

اےعاشقانِ رسول!قرآنِ کریم میں ثواب پہنچانے کا  ایک طریقہ  یعنی مومنین کیلئے دعائے مغفرت کرنے کا  ثبوت واضح  طور پر موجود ہے،چنانچہ

پارہ 28 سورۂ حشر آیت نمبر 10میں اللہ   پاک ارشادفرماتا ہے :

وَ الَّذِیْنَ جَآءُوْ مِنْۢ بَعْدِهِمْ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَ لِاِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ (پ۲۸،الحشر:۱۰)

 تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اوران کے بعد آنے والے عرض کرتے ہیں:اے ہمارے رب!ہمیں اورہمارے ان بھائیوں کوبخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لائے

حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ  ِعَلَیْہ فرماتے ہیں:یہاں  سے دو مسئلے معلوم ہوئے:(1)صرف اپنے لئے دعا نہ کرے،بزرگوں کے لئے بھی کرے۔(2)بُزرگانِ دِین(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن)خصوصاً صحابہ کرام و اَہلِ بَیْت(رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ اَجْمَعِیْن)کے عُرس،ختم،نیازفاتحہ وغیرہ یہ اعلیٰ (بہترین)چیزیں  ہیں کہ اِن میں اُن بزرگوں کے لئے دعا ہے۔(تفسیر نور العرفان،۲۸/۸۷۳)

اے عاشقانِ اولیا!آئیے!آج کے اس ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ہم اِیصالِ ثواب یعنی ثواب پہنچانے کے تعلق سے ایمان افروز واقعات و حکایات اور دیگر معلوماتی مَدَنی پھول سنتے ہیں،چنانچہ

ایصال ثواب  کی برکت