Book Name:Esal-e-Sawab Ki Barakaten

‘‘سُننے کی سعادت مل گئی، اس کی بَرَکت سے  ان کی زندگی کا رُخ ہی بدل گیا ۔ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے آسان اندازمیں بیان کی جانے والی ڈھیروں ڈھیرمعلومات کا ’’اَنمول خزانہ‘‘لُوٹنے کا سنہری موقع ملا، خوفِ خدا اور عشقِ مُصْطَفٰے کی کرنوں سے ان کا دل روشن ہو گیا،پچھلی زندگی پرشرمندگی ہونے لگی، لہٰذا انہوں نے بقیہ زندگی کو  غنیمت جانتے ہوئے فیشن(Fashion)کی نحوست سے جان چھڑائی، سنّتوں پر عمل کرنے اور نمازوں کی پابندی کا پختہ ارادہ کرلیا،سر پر عمامہ شریف سجالیا، داڑھی شریف سے چہرہ پُرنور کرلیا اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے۔ جبکہ نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانےکیلئے ہر ماہ 3 دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کرنا اِن کا مَعمُول بن گیا۔

مجلس مَدَنی مُذاکرہ

اے عاشقانِ اولیا!آپ نے سنا کہ مَدَنی مذاکرہ سُننے سے کیسی کیسی برکتیں ملتی ہیں،لہٰذا سُستی بھگائیے اور اپنے کام کاج سے وقت نکال کر پابندی کیساتھ ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ دیکھنےسُننے کی عادت بنائیے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں خدمتِ دین کے کم و بیش107شُعبہ جات میں سُنّتوں کی دُھومیں مچارہی ہے،جن میں سے ایک شعبہ”مجلس مَدَنی مذاکرہ “بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ شَیْخِ طریقت،امیرِاہلسُنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے’’عِلْم بے شُمار خزانوں کا مجموعہ ہے،جن کے حُصُول کا ذَرِیْعہ سُوال ہے۔‘‘کے قَول کو عَمَلی جامہ پہناتے ہوئے سُوال و جواب کا ایک سِلسِلہ شُروع فرمایا ہے، جسے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں”مَدَنی مُذاکرہ“کہا جاتا ہے۔عاشِقانِ رسول مَدَنی مُذاکروں میں عَقائد و اَعمال،فضائل و مَنَاقِب،شریعت و طریقت،تاریخ وسیرت،سائنس وطِبّ،اَخلاقیات و اِسلامی مَعْلُومات