Book Name:Esal-e-Sawab Ki Barakaten

بولا:اب اپنی ماں کو جنَّت میں دیکھ رہا ہوں۔(مِرْقاۃُ الْمَفاتِیح،۳ /۲۲۲ ،تحت الحدیث: ۱۱۴۲ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ   عَلٰی مُحَمَّد

اےعاشقانِ رسول!آپ نےسنا کہ اس نوجوان نے اللہ پاک کی عطا کی ہوئی طاقت سے اپنی ماں کو دوزخ میں دیکھاتوحضرت سَیِّدُنا ابنِ عَرَبی رَحْمَۃُ اللّٰہِ  عَلَیْہکی طرف سےكلمۂ طیبہ کا ثواب پہنچانے کی بَرَکت سے اس كی والدہ کو عذاب سے نجات مل گئی۔یاد رہے!جس حدیثِ پاک میں ستَّر ہزار (000،70)کلمہ طیِّبہ پڑھنے کی فضیلت ارشاد ہوئی ہے وہ یہ ہے:بے شک جس شخص نے ستّر ہزار (000،70)مرتبہ کہا: لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ،اللہ  پاک اس کی مغفرت فرمائے گا اور جس کے لیے یہ کہا گیا اس کی بھی مغفرت فرمائے گا۔(مِرْقاۃُ الْمَفاتِیح،۳ /۲۲۲،تحت الحدیث:۱۱۴۲)

لہٰذا ہمیں چاہئےکہ زندگی میں کم از کم ایک بار ستَّر ہزار(000،70)کلمۂ طیبہ پڑھ لیں اورجو رشتے دارفوت ہو گئے ہوں اُ ن کواس کا ثواب پہنچادیں۔یہ تعداد ایک دن اور ایک ہی مجلس میں پڑھنا ضَروری نہیں بلكہ تھوڑا تھوڑا کر کے بھی پڑھ سکتے ہیں،روزانہ کم ازکم 100مرتبہ تو آسانی سے پڑھا ہی جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سفر کرنے کی سنتیں اور آداب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شَیْخِ طریقت،اَمیرِ اَہلسُنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِرِی رَضَوِی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے”ابُوجہل کی موت“صَفْحہ نمبر21 سے سَفرکرنےکی سُنّتیں اور آداب سننےکی سعادت حاصل کرتےہیں۔٭جب سفر کرنا ہو تو بہتر یہ ہے کہ پیر،جمعرات یا ہفتے کو کرے۔(فتاویٰ رضویہ،۲۳/۴۰۰ملخصاً)٭نبیِّ اکر مصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ