Book Name:Esal-e-Sawab Ki Barakaten

اللہ  پاک شیخِ طریقت،امیرِاَہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو سلامت رکھے جنہوں نے ہم جیسے لوگوں کی رہنمائی کیلئے  مختلف موضوعات پر کتب  و رسائل تحریر فرما دئیے تاکہ ہم ان کے مطالعے کے ذریعے اپنے دِینی و دُنیوی معمولات کو اچھے طریقے سے ادا کرسکیں۔

رسالہ”فاتحہ اور اِیصالِ ثواب کا طریقہ“کا تعارف

بالفرض کسی کو فاتحہ کرنےاور ثواب پہنچانے کا طریقہ نہیں آتا تو پریشان ہونے کی  ضرورت نہیں،اس کے لئےمکتبۃ المدینہ سے شیخِ طریقت،امیرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا رسالہ ”فاتحہ اور اِیصالِ ثواب کا طریقہ“ہَدِیَّۃً طلب کرکے اس کا مطالعہ کیجئے۔جس میں بہت سی معلومات کے ساتھ ساتھ ثواب پہنچانے کا طریقہ بھی موجود ہے۔اس رسالے کو خودبھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔بالخصوص ثواب پہنچانے کے اجتماعات،مثلاًتِیجہ،دَسواں،چالیسواں،برسی وغیرہ میں فوت شدہ مسلمانوں کو ثواب پہنچانے کے لیے اس رِسالے کوتقسیم کیجئے،یہ رِسالہ دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹwww.dawateislami.netسے پڑھا بھی جاسکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download) اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی آخرت بہتر بنانے کیلئے گناہوں سے بچتے رہیں،خوب خوب نیکیاں جمع کریں،اپنے بچوں  کو بھی نیکیوں کی  ترغیب دلائیں اور انہیں بھی نیک نمازی  بنائیں کیونکہ اولاد کو نیک بنانے،انہیں عِلْمِ دین کے زیور سے آراستہ کرنے اوران کی شریعت کے مطابق مَدَنی تربیت کرنے سے والدین کو جہاں بہت سے دِینی و دُنیوی فائدے حاصل ہوتے ہیں وہیں ایک فائدہ یہ بھی ملتاہے کہ جب والدین اس دنیا سےچلے جاتے ہیں تویہی نیک اولاد ان