Book Name:Esal-e-Sawab Ki Barakaten

انتقال ہوچکا ہے۔(روض الریاحین،الفصل الثانی فی اثبات…الخ،الحکایۃ السابعۃ والخمسون…الخ، ص۱۷۷)

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ نےسُناکہ نیک اولاد والدین کو کس قدر فائدے دیتی ہے جو معاشی معاملات میں مشغولیت کے باوجود بھی قرآنِ کریم کی تلاوت کرکے والدین کو ثواب پہنچانا نہیں بُھولتی۔آج  کل اکثر لوگ اپنی اولاد کے بارے میں یہ شکوہ کرتے نظرآتے ہیں کہ ہم نے  اپنا سُکون گنوا کر،پانی کی طرح پیسہ بہاکر انہیں پڑھنا لکھنا سکھایا مگر ہماری اولاد ہے کہ  ہمیں سلام کرنا تو دُور کی بات سیدھے منہ بات تک نہیں کرتی ،ہمارے جیتے جی یہ حال ہے تو مرنے کے بعد کون ہمیں ثواب پہنچائےگا۔ یادرکھئے !اولاد کو اس حال تک پہچانے میں  عموماً والدین  کا اپنا قصور ہوتا ہے،اگر والدین دُنیوی تعلیم دِلانے اورکام کاج سکھانے  کے ساتھ ساتھ اپنی  اولاد کو قرآن کو یاد کرنے والا،عالِمِ دین اورسُنّتوں کا پابند بنائیں گے تو ا س کے بہترین نتائج  نہ صرف دنیا میں بلکہ مرنے کے بعد بھی نظر آئیں گے۔اِنْ شَآءَاللہ

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”ہفتہ وارمَدَنی مذاکرہ“

اےعاشقانِ رسول!آئیے!اپنے آپ کو اوراپنی اولاد کو نیک اورسُنّتوں کا پابند اور انہیں اپنے لئے صدقۂ جاریہ کا سبب بنانے کا طریقہ جاننے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیےاور اپنے علاقے میں ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں کی دھومیں مچادیجئے۔ ذیلی حلقے کے12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”ہفتہ وارمدنی مذاکرہ“بھی ہے۔

٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہمَدَنی مذاکرے“دیکھتے،سُنتے رہنے کی بَرَکت سے شَرعی مُعامَلَات میں اِحتیاط  کرنے کا ذِہْن نصیب ہوتا ہے،٭مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت سے عاشقانِ رسول کی صُحبت مُیَسَّر آتی ہے،٭