Book Name:Esal-e-Sawab Ki Barakaten

مشہور صوفی بزرگ حضرت سَیِّدُنا امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ ِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں:حضرت سَیِّدُنا حسن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہِ  عَلَیْہ کی خدمتِ اَقدس میں حاضِر ہو کر ایک عورت نے عَرض کی:میری جوان بیٹی فوت ہوگئی ہے،کوئی ایسا طریقہ ارشادفرمادیجئے کہ میں اسے خواب میں دیکھ لوں۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اُسے عمل بتایا۔اُس نے اپنی مرحومہ بیٹی کو خواب(Dream)میں اِس حال میں دیکھا کہ اُس کے بدن پر ڈامَر (Asphalt)کا لباس،گردن میں زنجیر اور پاؤں میں زنجیریں ہیں!اُس نے حضرت سیِّدُنا حسن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ  ِعَلَیْہ کوخواب سنایا،سُن کرآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بَہُت غمگین ہوئے۔کچھ عرصے بعد حضرت  سیِّدُنا حسن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ  عَلَیْہ  نے  خواب میں ایک لڑکی کو دیکھا، جو جنّت میں  تھی اور اس کے سر پر تاج(Crown)تھا۔ اس نے کہا اے حسن! کیا آپ  نے مجھے نہیں  پہچانا؟میں اُسی خاتون کی بیٹی ہوں، جس نے آپ کو میری حالت بتائی تھی۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنے فرمایا: کس وجہ سے تیری حالت بدلی جسے میں دیکھ رہا ہوں؟ مرحومہ بولی:قبرِستان کے قریب سے ایک شخص گزرا اور نبی ِ کریم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُود بھیجا،اُس کے دُرُود شریف پڑھنے کی بَرَکت سے اللہ کریم نے ہم ساڑھے پانچ سو (550)قبر والوں سے عذاب اُٹھالیا۔( مکاشفۃ القلوب، الباب السابع، ص ۲۴ ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

اےعاشقانِ رسول!دُرُود شریف کی فضیلت کے تَعَلُّق سے ابھی جو حکایت ہم نے سُنی، اس سے ثواب پہنچانے کی اَہَمِّیَّت واضح ہوجاتی ہے   کہ ایک لڑکی انتہائی درد ناک حالت  میں عذا ب کا شکار تھی مگرجباللہ کریم کے ایک بندے نے گزرتے ہوئے پیارےآقا  صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودِ پاک پڑھا اور اس کا ثواب قبرستان والوں کوپہنچایا تو نہ صرف اس لڑکی کو عذاب سے نجات مل گئی بلکہ مزید سینکڑوں مُردوں کو عذاب سے رہائی  نصیب ہوئی۔ذرا سوچئے!ربِّ   کریم کس قدر مہربان ہےکہ