Book Name:Aulad Ki Tarbiyat Aur Walidain Ki Zimadariyan

عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی مسلمانوں کو ”اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش“ کا مَدَنی ذہن دینے کے ساتھ ساتھ اپنی اولاد کی اسلامی طریقے کے مطابق تعلیم و تربیت کا بھی خصوصیت کے ساتھ ذہن عطا کرتی ہے،لہٰذاہمیں بھی اس مَدَنی ماحول سے  وابستہ رہ کر 12مَدَنی کاموں میں کچھ نہ کچھ وقت ضروردینا چاہئے۔شیخِ طریقت،امیرِاہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے روزانہ کم ازکم2گھنٹے مَدَنی کاموں کے لیے دینے کی ترغیب اِرشادفرمائی ہے۔یقیناًجوجتنازِیادہ وقت دے گا،اِنْ شَآءَاللہ اُس کے لیے ثواب کمانے کے مواقع بھی اُسی قدر زِیادہ ہوں گے۔12مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کاایک مَدَنی کام ”مَدَنی دَرْس“بھی ہے،جو عِلْمِ دِیْن  سیکھنے سکھانے کا مؤثَّر ترین ذریعہ ہے۔شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی چند کُتُب و رَسَائِل کے عِلاوہ آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی باقی تمام کُتُب و رسائل بِالْخُصُوص”فیضانِ سُنّت“جلداوَّل اور”فیضانِ سُنّت“جلددُوُم کےان ابواب(1)”غیبت کی تباہ کاریاں “اور(2)”نیکی کی دعوت“سے مَسْجِد،چوک،بازار،دُکان،دفتر اور گھر وغیرہ میں دَرْس دینے کو تنظیمی اِصْطِلَاح میں”مَدَنی دَرْس“ کہتے ہیں۔

”مَدَنی دَرْس“والے مَدَنی کام کے بارے میں مزید مفید ترین معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رِسالے”مسجددَرْس“اور”چوک درس“ کامطالعہ کیجئے۔

       ٭مَدَنی دَرْس بہت ہی پیارا مَدَنی کام ہےکہ اِس کی بَرَکت سے مسجد کی حاضری کی باربارسعادت حاصل ہوتی ہے۔٭مَدَنی دَرْس کی بَرَکت سے مطالعے کاموقع ملتا ہے۔٭مَدَنی دَرْس کی بَرَکت سے مسلمانوں سےملاقات وسلامکی سُنّت عام ہوتی ہے۔٭مَدَنی دَرْس کی بَرَکت سے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ