Share this link via
Personality Websites!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
اے عاشقان رسول!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اورثواب کمانے کے لئے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔([1])
مَدَنی پھول:نیک اورجائز کام میں (۲)جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
نگاہیں نیچی کیے خُوب کان لگاکر بَیان سُنُوں گا٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تعظیم کے لیے جب تک ہوسکادو زانو بیٹھوں گا٭ صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا٭بَیان کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یہ حقیقت ہے کہوالدین کی اچھی تربیت اولاد کو اچھا اور بُری تربیت بُرا بنادیتی ہے،اولاد کی مَدَنی تربیت کے معاملے میں کبھی بھی سُستی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔جو والدین اپنی اولاد کی دُرست تربیت نہیں کرتے،اُنہیں شرمندگی و رُسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،لہٰذا اچھے والدین کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی اولاد کو قرآنِ کریم سے مَحَبَّت اوراس کے احکام پر عمل کرنا سکھائیے۔اللہ پاک والدین کو اپنی اولاد کی شریعت کے مطابق مَدَنی تربیت کرنے کی توفیق عطا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami